معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

بیوی کا شوہر کے حقوق زوجیت سے انکار کا حکم

فتوی نمبر : 1089 0000-00-00 103 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلاتا ہے ، لیکن بیوی انکار کردیتی ہے ، ایسی بیوی اور اس کے انکار کا کیا حکم ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ شوہر کے حقوق ادا نہ کرنے کی وجہ سے بیوی گناہ گار ہے ، جو عورت شوہر کے بلانے پر اس کی ضرورت پوری نہ کرے تو صبح تک اس پر لعنت برستی ہے ۔

القرأن الكريم : [النساء:/4 34] وَٱلَّٰتِي تَخَافُونَ نُشُوزَهُنَّ فَعِظُوهُنَّ وَٱهۡجُرُوهُنَّ فِي ٱلۡمَضَاجِعِ وَٱضۡرِبُوهُنَّۖ فَإِنۡ أَطَعۡنَكُمۡ فَلَا تَبۡغُواْ عَلَيۡهِنَّ سَبِيلًاۗ . صحيح البخاري: (4/ 116، رقم الحدیث : 3237، ط:دار طوق النجاۃ) عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا دعا الرجل امرأته إلى فراشه فأبت ‌فبات ‌غضبان عليها لعنتها الملائكة حتى تصبح ۔ الهندية: (1/ 270، ط: دارالفكر) ووجوب إطاعته عليها إذا ‌دعاها ‌إلى ‌الفراش وولاية تأديبها إذا لم تطعه بأن نشزت واستحباب معاشرتها بالمعروف هكذا في البحر الرائق . الشامية :(3/ 576، ط: دارالفكر) (قوله لو مانعته من الوطء إلخ) ‌قيده ‌في ‌السراج بمنزل الزوج وبقدرته على وطئها كرها. وقال بعضهم: لا نفقة لها؛ لأنها ناشزة. اهـ .
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اپنی فوت شدہ بیوی کا چہرہ دیکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو بیویوں میں مساوات رکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کا شوہر کو نام لے کر پکارنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کو سسرال کی طرف سے دیے گئے زیورات کی واپسی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کا شوہر کے حقوق زوجیت سے انکار کا حکم