عقائد / /

حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل

فتوی نمبر : 1277 0000-00-00 73 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام شمائل، سر سے لے کر پاؤں تک، بیان فرما دیجیے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبیِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نہ بہت زیادہ لمبے تھے اور نہ پست قد، بلکہ درمیانہ اور متناسب قد والے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال نہ بالکل سیدھے تھے اور نہ زیادہ گھنگریال، بلکہ ان میں ہلکہ سا گھنگریالہ پن تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم نہ موٹا تھا نہ دبلا، چہرہ نہ بالکل گول تھا نہ لمبا، بلکہ درمیانہ اور قدرے گولائی لیے ہوئے تھا، رنگ مبارک سفید اور سرخی مائل تھا، آنکھیں نہایت سیاہ اور کشادہ تھیں، پلکیں لمبی اور خوبصورت تھیں۔ بدنِ اطہر کے جوڑ مضبوط اور ہڈیاں متناسب تھیں، دونوں شانوں کے درمیان مہرِ نبوت نمایاں تھی، جسمِ مبارک پر معمولی سے زیادہ بال نہ تھے، صرف سینے سے ناف تک باریک بالوں کی ایک لکیر تھی، ہاتھ اور قدم گوشت سے پر اور مضبوط تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر اور داڑھی کے بال سیاہ تھے، سوائے چند بالوں کے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال کبھی نصف کان، کبھی کانوں کی لو تک، کبھی کندھوں تک ہوتے تھے ۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم چلتے تو وقار اور قوت کے ساتھ قدم اٹھاتے، گویا پہاڑ سے نیچے کی طرف اتر رہے ہوں، جب کسی کی طرف متوجہ ہوتے تو پورے بدن کے ساتھ متوجہ ہوتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ سخی دل والے، سب سے زیادہ سچے اور نرم گفتار تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمام انبیاء کے خاتم ہیں، جن کے بعد کوئی نبی نہیں۔

*مختصر الشمائل:(16/1،ط:المكتبة الإسلامية)* إبراهيم بن محمد من ولد علي بن أبي طالب رضي الله عنه قال: كان علي إذا وصف رسول الله ﷺ قال: (لم يكن رسول الله ﷺ بالطويل الممغط ولا بالقصير المتردد وكان ربعة من القوم لم يكن بالجعد القطط ولا بالسبط كان جعدا رجلا ولم يكن بالمطهم ولا بالمكلثم وكان في وجهه تدوير أبيض مشرب أدعج العينين أهدب الأشفار جليل المشاش والكتد أجرد ذو مسربة شثن الكفين والقدمين إذا مشى تقلع كأنما ينحط من صبب وإذا التفت التفت معا بين كتفيه خاتم النبوة وهو خاتم النبيين أجود الناس صدرا وأصدق الناس لهجة وألينهم عريكة وأكرمهم عشرة من رآه بديهة هابه ومن خالطه معرفة أحبه يقول ناعته: لم أر قبله ولا بعده مثله ﷺ ) *سنن الترمذي:(25/6،ط: رقم الحديث:3635،ط:دار الغرب الإسلامي)* حدثنا محمود بن غيلان قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان، عن أبي إسحاق، عن البراء، قال: «ما رأيت من ذي لمة في حلة حمراء أحسن من رسول الله ﷺ، له شعر يضرب منكبيه، بعيد ما بين المنكبين، لم يكن بالقصير ولا بالطويل»
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مصنف کی اجازت کے بغیر اس کی کتاب شائع کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمعہ کی نماز کے ساتھ ظہر کےفرض پڑھنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوہ کے لیے عدت کے دوران پردہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈیجیٹل تصاویر کا استعمال
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالت سفر کے قضاء روزوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نابالغ بچوں کا مردوں کی صف میں کھڑا ہونا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حرام مال سے خریدے گئے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ادارے میں حاضر ہونے کے باوجود Thumb machine میں حاضری نہ لگانے کی صورت میں تنخواہ کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمع قرآن کریم کی تفصیل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت قیام اورسجدے پر قادر نہ ہو
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈراپ شپنگ کا حکم اور متبادل