بے وضو شخص کا دستانے پہن کر قرآن کریم کو چھونا

فتوی نمبر :
1378
حظر و اباحت / جائز و ناجائز /

بے وضو شخص کا دستانے پہن کر قرآن کریم کو چھونا

کسی شخص نے دستانے پہنے ہوں اور وہ بے وضو ہو تو کیا قرآن مجید کو ہاتھ لگا سکتا ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ دستانے پہن کر بغیر وضو کے قرآن مجید کو ہاتھ لگانا منع ہے، البتہ بوقتِ ضرورت ایسےکپڑےکے ساتھ قرآن کو چھوسکتے ہیں، جو پہنا ہوا نہ ہو۔

حوالہ جات

*الهندية:(39/1،ط: دارالفكر)*
ولا يجوز لهم مس المصحف بالثياب التي هم لابسوها ويكره لهم مس كتب التفسير والفقه والسنن ولا بأس بمسها بالكم. هكذا في التبيين.

*تبيين الحقائق:(58/1،ط:دار الكتاب الإسلامي)*
ولا يجوز لهم مس المصحف بالثياب التي يلبسونها؛ لأنها بمنزلة البدن.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
76
فتوی نمبر 1378کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --