حظر و اباحت / جائز و ناجائز /

رکشہ میں ملے ہوئے کپڑے کے استعمال کا حکم

فتوی نمبر : 1502 0000-00-00 86 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک صاحب رکشہ چلاتا ہے اور اس رکشے میں کسی سواری کا کپڑا رہ گیا ہے، وہ کپڑا ڈرائیور کے پاس ہے تو کیا وہ کپڑا دوسرے کو صدقہ کرنا ضروری ہے یا ڈرائیور خود استعمال کرسکتا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر کسی کو کوئی گم شدہ رقم یا چیز ملے اور اس کا مالک معلوم ہو تو فوراً مالک تک پہنچا دے اور اگر امید ہو کہ مالک خود تلاش کرتا ہوا آ جائے گا تو وہ چیز وہیں چھوڑ دے، اگر مالک معلوم نہ ہو اور ضائع ہونے کا اندیشہ ہو تو وہ چیز اٹھا لے، اسے "لقطہ" کہا جاتا ہے، لقطہ کا حکم یہ ہے کہ اس کی گمشدگی کا اعلان کیا جائے اور مالک تک پہنچانے کی کوشش کی جائے، اگر مالک نہ ملے اور حفاظت دشوار ہو تو اس چیز کو صدقہ کر دیا جائے۔ مزید یہ کہ اگر پانے والا خود فقیر ہو تو وہ اس چیز کو اپنے استعمال میں لا سکتا ہے، تاہم صدقہ کرنے یا فقیر ہونے کی وجہ سے خود استعمال کرنے کی صورت میں اگر بعد میں مالک ّآجائے تو مالک کو اختیار ہوگا،اگر واپس لینا چاہے تو اسے آپ پیسے ادا کریں گے ۔اگر وہ کیے گئے صدقہ پر راضی ہے تو اسے ثواب مل جائے گا۔ پوچھی گئی صورت میں اگر ڈرائیور خود فقیر ہے تو یہ کپڑا استعمال کرسکتا ہے اور اگر خود فقیر نہیں تو اس کو کسی مستحق زکوۃ کوصدقہ کر دے۔

*رد المحتار:(287/4 ،ط: دار الفکر)* ( وعرف ) أي نادى عليها حيث وجدها وفي المجامع ( إلى أن علم أن صاحبها لا يطلبها أو أنها تفسد إن بقيت كالأطعمة ) والثمار ( كانت أمانة ) لم تضمن بلا تعد فلو لم يشهد مع التمكن منه أو لم يعرفها ضمن إن أنكر ربها أخذه للرد وقبل الثاني قوله بيمينه وبه نأخذ حاوي وأقره المصنف وغيره ( ولو من الحرم أو قليلة أو كثيرة ) فلا فرق بين مكان ومكان ولقطة ولقطة ( فينتفع) الرافع ( بها لو فقيرا وإلا تصدق بها على فقير ولو على أصله وفرعه وعرسه إلا إذا عرف أنها لذمي فإنها توضع في بيت المال ) تاترخانية و في القنية لو رجا وجود المالك وجب الإيصاء ( فإن جاء مالكها ) بعد التصدق ( خير بين إجازة فعله ولو بعد هلاكها) وله ثوابها ( أو تضمينه ). *الهداية في شرح بداية المبتدي: (2 / 418،ط: دار احیاء التراث العربي)* قال: فإن جاء صاحبها وإلا تصدق بها إيصالا للحق إلى المستحق وهو واجب بقدر الإمكان وذلك بإيصال عينها عند الظفر بصاحبها وإيصال العوض وهو الثواب على اعتبار إجازة التصدق بها وإن شاء أمسكها رجاء الظفر بصاحبها. *الهندية:(289/2 ،ط:دارالفکر)* ویعرف الملتقط اللقطۃ فی الاسواق والشوارع مدۃ یغلب علی ظنہ ان صاحبہا لا یطلبہا بعد ذلک ہو الصحیح کذا فی مجمع البحرین.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کپڑا کرائے پر دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈیوٹی کی وجہ سے عید کی نماز ترک کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
راستے میں ٹھیلہ لگا کر چیزیں بیچنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
استاد اگردو بچوں سے آیت سجدہ ایک ساتھ سنے تو سجدہ تلاوت واجب ہونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسلامی بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سجدۂ سہو کے وجوب کا اصول
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
الو (Owl) پالنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بھول سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑے ہونے کے بعد واپس تشہد میں بیٹھنے پر سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پرندوں کو پانی پلانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قسطوں پر کوئی چیز بیچنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ دیکھنے سے وضو ٹوٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قسطوں پر خریدی گئی موٹر کار کی بقیہ قیمت یکمشت ادا کرنا