حظر و اباحت / جائز و ناجائز /

حفظ مکمل کرنے سے پہلے حافظ لقب دینے کا حکم

فتوی نمبر : 1697 0000-00-00 92 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

میرا ایک چھوٹے بھائی کا انتقال ہو گیا ہے، اس نے تقریبا بیس پارے حفظ کئے تھے، کیا ہم اس کےنام کےساتھ 'حافظ' لگا سکتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آپ کے بھائی ان شاءاللہ قیامت کےدن ان سعادت مندلوگوں میں شمارہوں گے، جنہیں اللہ تعالیٰ مکمل حافظِ قرآن کا اجر عطا فرمائے گا۔ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’جو شخص قرآن کریم کی تلاوت کرتا رہا اور اسے یاد کرنے سے پہلے ہی اس کا انتقال ہوگیا تو اس کی قبر میں ایک فرشتہ اس کے پاس آئے گا اور اسے قرآن سکھائے گا، وہ اللہ کے حضور اس حال میں حاضر ہوگا کہ اس نے قرآن یاد کیا ہوا ہوگا۔‘‘(الترغیب فی فضائل الأعمال، حدیث: 195) امام ابو بکر ابن ابی الدنیا رحمہ اللہ نے بھی اسی مفہوم کی دیگر روایات ذکر کی ہیں، جن میں یہ بات مذکور ہے کہ اگر کسی شخص کے قرآن کا کچھ حصہ یاد کرنا باقی رہ گیا ہو اور وہ اسے مکمل کرنے سے پہلے وفات پا جائے تو قبر میں فرشتے اس کا بقیہ حصہ اسے سکھا دیں گے۔ البتہ مرحوم نے دنیا میں قرآن کریم کا مکمل حفظ نہیں کیا تھا،اس لیے اسے ’’حافظ‘‘کہنا مناسب نہیں۔

*الترغيب في فضائل الأعمال:(ص68،رقم الحدیث:196،ط: دار الكتب العلمية)* حدثنا مكرم بن أحمد بن مكرم، ثنا عبد الكريم بن الهيثم، ثنا الحسن بن عبد الله بن حرب العبدي، ثنا الصبي بن الأشعث بن سالم السلولي، قال: سمعت عطية، يحدث عن أبي سعيد الخدري، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ‌من ‌قرأ ‌القرآن، ‌ثم ‌مات قبل أن يستظهره، أتاه ملك فعلمه في قبره، فيلقى الله وقد استظهره. *أهوال القبور وأحوال أهلها إلى النشور:(ص:41،ط:دارالغد الجديد)* «وروى ابن أبي الدنيا في كتاب ذكر الموت بإسناده فيه نظر عن الحسن أنه سئل عن الرجل يموت ولم يتعلم القرآن يبلغ درجة أهل القرآن فبكى الحسن وقال هيهات هيهات وأني له بذلك ثم قال بلغني أن المؤمن إذا ما ت ولم يأخذ من القرآن أمر حفظته أن يعلموه القرآن في قبره حتى يبعثه الله يوم القيامة مع أهله، وبإسناده عن يزيد الرقاشي قال ‌بلغني ‌أن ‌المؤمن ‌إذا ‌مات وقد بقي عليه شيء من القرآن لم يتعلمه بعث إليه ملائكة يحفظونه ما بقي عليه منه. قال: وحدثنا صالح بن عبد الله الترمذي حدثنا الضبي بن الأشعث سمعت عطية بن زيد العوفي يقول بلغني أن العبد إذا لقي الله ولم يتعلم كتابه علمه في قبره حتى يثبته الله عليه. وخرجه أبو القاسم الأزهري في كتاب "فضائل القرآن" من رواية عبد الكريم بن الهيثم حدثنا الحسن بن عبد الله بن حرب حدثنا الضبي بن الأشعث بن سالم حدثني عطية عن أبي سعيد قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من قرأ القرآن ولم يستظهره أتاه ملك فزجره في قبره فلقي الله وقد استظهره".وهذا المرفوع لا يصح.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی پوسٹ پر یہ جملہ لکھنا کہ ’’جو اسے شیئر نہ کرے وہ مسلمان ہی نہیں‘‘ لکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
باریک دوپٹہ اوڑھ کر نماز پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کھال کو دباغت سے پہلے بیچنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانی مل جانے کے بعد تیمم کے ساتھ ادا کی گئی نماز اور تیمم کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بسم اللہ کی جگہ 786 لکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مکروہ اوقات میں سجدہ تلاوت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
برّة نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نامحرم کی تعریف
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کپڑا کرائے پر دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈیوٹی کی وجہ سے عید کی نماز ترک کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
راستے میں ٹھیلہ لگا کر چیزیں بیچنا