حظر و اباحت / جائز و ناجائز /

کسی کے مزار پر اولاد مانگنے کا حکم

فتوی نمبر : 1739 0000-00-00 96 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک بندہ ناسمجھی کی حالت میں کسی مزار پر گیا، وہاں اولاد مانگنے یا کچھ بھی مانگنے کے لئے اب وہ جس علاقے سے جاتا تھا اس علاقے کے تمام لوگ جایا کرتے تھے کسی سیزن میں اور وہاں جاکر کوئی اولاد مانگ رہا ہے کوئی دولت مانگ رہا ہے تو اس بندے کا کیا حکم ہے جو جایا کرتے تھے اب وہ جانے والے فوت ہوگئے ہیں اور جس زمانے میں وہ جایا کرتے تھے اس وقت کوئی سمجھانے والا بھی نہیں تھا اس علاقے میں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ کسی مزار پر جاکر اولاد مانگنا یا صاحب مزار کو سجدہ کرنے کی درج ذیل صورتیں ہیں: (1)اگر صاحب مزار کو قادر بالذات سمجھ کر اس سے اولاد مانگے یا اس کو سجدہ کرے تو یہ حرام اور شرک ہے۔ (2)اگر صاحب مزار کو قادر بالذات نہیں سمجھتا ،لیکن قادر بعطائے الٰہی سمجھتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے قدرت اور اختیار عطاء کیا ہے کہ جو امور طاقت بشری سے باہر ہیں، ان میں جس طرح چاہے تصرف کرے اور جس کو چاہے دے اور جس کو چاہے نہ دے ،یعنی معاذ اللہ، خدا تعالیٰ نے بھی کچھ اختیارات انبیاء اور اولیاء کو عطاء کیے ہیں اور وہ بعد عطاء الٰہی مستقل اور مختار ہیں، مشرکین عرب، ملائکہ اور اصنام کے متعلق بعینہ یہی عقیدہ رکھتے تھے، اس لیے یہ بھی ناجائز و حرام اور شرک کے زمرے میں آتا ہےـ (3)تیسری صورت یہ ہے کہ صاحب مزار کو تو قادر بالذات نہیں سمجھتا، لیکن معاملہ اس کے ساتھ مستقل بالذات کا سا کرے، مثلاً اس کو یا اس کی قبر کو سجدہ کرے یا اس کے نام کی نذر مانے تو یہ بھی حرام اور شرک ہے، لیکن یہ شرک اعتقادی نہیں، بلکہ عملی ہے۔ اس کا مرتکب حرام کا مرتکب سمجھا جائے گا۔ دائرہ اسلام سے خارج نہ ہوگا۔ (4)چوتھی صورت یہ ہے صاحب مزار کے وسیلہ سے اللہ سے مدد مانگی جائے تو یہ جائز ہےـ (5)پانچویں صورت یہ ہے کہ صاحب مزار سے کہا جائے کہ اے فلاں' تم میرے لیے یہ دعا کرو کہ اللہ میرا یہ کام پورا کردے اس میں علماء کا اختلاف ہے ، جو علماء سماع موتی کے قائل ہیں ان کے نزدیک اس طرح کرنا جائز ہے۔ لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر مذکور شخص کی نیت اس مزار والے سے اولاد مانگنے کی تھی تو اسے چاہیے کہ اس عمل پر توبہ و استغفار کرے۔

*القرآن الکریم:(الآية:3،39)* اَلَا لِلّٰهِ الدِّیْنُ الْخَالِصُؕ-وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَۘ-مَا نَعْبُدُهُمْ اِلَّا لِیُقَرِّبُوْنَاۤ اِلَى اللّٰهِ زُلْفٰىؕ-اِنَّ اللّٰهَ یَحْكُمُ بَیْنَهُمْ فِیْ مَا هُمْ فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ۬ؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِیْ مَنْ هُوَ كٰذِبٌ كَفَّارٌ(3) *الموسوعة الفقهية: (4/ 17،ط:دارالسلاسل)* تنقسم الاستعانة إلى استعانة بالله، واستعانة بغيره. فالاستعانة بالله سبحانه وتعالى مطلوبة في كل شيء: مادي مثل قضاء الحاجات، كالتوسع في الرزق، ومعنوي مثل تفريج الكروب، مصداقا لقوله تعالى: {إياك نعبد وإياك نستعين} . وقوله تعالى: {قال موسى لقومه استعينوا بالله واصبروا} .وتكون الاستعانة بالتوجه إلى الله تعالى بالدعاء، كما تكون بالتوجه إليه تعالى بفعل الطاعات، لقوله تعالى: {واستعينوا بالصبر والصلاة}. أما الاستعانة بغير الله، فإما أن تكون بالإنس أو بالجن.فإن كانت الاستعانة بالجن فهي ممنوعة، وقد تكون شركا وكفرا، لقوله تعالى: {وأنه كان رجال من الإنس يعوذون برجال من الجن فزادوهم رهقا} وأما الاستعانة بالإنس فقد اتفق الفقهاء على أنها جائزة فيما يقدر عليه من خير، لقوله تعالى: {وتعاونوا على البر والتقوى ولا تعاونوا على الإثم والعدوان} وقد يعتريها الوجوب عند الاضطرار، كما لو وقع في تهلكة وتعينت الاستعانة طريقا للنجاة، لقوله تعالى: {ولا تلقوا بأيديكم إلى التهلكة}. *فتاوی رشیدیہ میں ایک سوال کے جواب میں ہے :* ’’قبر کے پا س جا کر کہے کہ اے فلاں تم میرے واسطے دعا کرو کہ حق تعالی میرا کام کردیوے اس میں اختلاف علماء کا ہے ،مجوز سماع موتی اس کے جواز کے مقر ہیں اور مانعین سماع منع کرتے ہیں سو اس کا فیصلہ اب کرنا محال ہے ، مگر انبیاء علیہم السلام کے سماع میں کسی کو خلاف نہیں اسی وجہ سے ان کومستثنی کیاہے اور دلیل جواز یہ ہے کہ فقہاء نے بعد سلام کے وقت زیارت قبر مبارک شفاعت مغفرت کا عرض کرنا لکھا ہے پس جواز کے واسطےیہ کافی ہے ۔‘‘ (کتاب العلم ، ص: 152، ط:عالمی مجلس تحفظ اسلام)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کپڑا کرائے پر دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈیوٹی کی وجہ سے عید کی نماز ترک کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
راستے میں ٹھیلہ لگا کر چیزیں بیچنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
استاد اگردو بچوں سے آیت سجدہ ایک ساتھ سنے تو سجدہ تلاوت واجب ہونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسلامی بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سجدۂ سہو کے وجوب کا اصول
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
الو (Owl) پالنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بھول سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑے ہونے کے بعد واپس تشہد میں بیٹھنے پر سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پرندوں کو پانی پلانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قسطوں پر کوئی چیز بیچنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ دیکھنے سے وضو ٹوٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قسطوں پر خریدی گئی موٹر کار کی بقیہ قیمت یکمشت ادا کرنا