زنا کی معافی اور کفارہ کا حکم

فتوی نمبر :
1942
عقوبات / حدود و سزا /

زنا کی معافی اور کفارہ کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شخص سے زنا سرزد ہو جائے تو اس کی معافی کا کیا طریقہ ہے؟ نیز زنا کا کوئی کفارہ ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ زنا انتہائی برا اور شنیع فعل ہے اور شریعت مطہرہ کی نظر میں حرام ہے ،لیکن اگر کسی سے نادانی میں سرزد ہو جائے ،تو سچی دل سے توبہ کر دینے سے امید ہے کہ اللہ تبارک و تعالی اس کا گناہ معاف فرمائیں گے ۔

حوالہ جات

القرأن الكريم : [الزمر:/39 53]
قُلۡ يَٰعِبَادِيَ ٱلَّذِينَ أَسۡرَفُواْ عَلَىٰٓ أَنفُسِهِمۡ لَا تَقۡنَطُواْ مِن رَّحۡمَةِ ٱللَّهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ يَغۡفِرُ ٱلذُّنُوبَ جَمِيعًاۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلۡغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ .

سنن ابن ماجه: (5/ 320 ، رقم الحديث: 4250، ط: دار الرسالة العالمية )
عن أبي عبيدة بن عبد الله عن أبيه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "‌التائب ‌من ‌الذنب كمن لا ذنب له" .

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
46
فتوی نمبر 1942کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --