معاملات / مالی معاوضات /

فلیٹ کی ایڈوانس بکنگ کروانے کا حکم

فتوی نمبر : 2356 0000-00-00 31 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللّہ وبرکاتہ مفتی صاحب امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے ایک مسئلہ درکار تھا کے آج کل جو فلیٹ کی بکنگ ہوتی ہے صحیح ہے کیا؟ کیوں کے وہ چیز موجود نہیں ہوتی اگر صحیح نہیں تو اس کی کیا صورت بنے گی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر کسی چیز کا وجود نہ ہو تو اس کی خرید وفروخت جائز نہیں، مروجہ فلیٹ کی ایڈوانس بکنگ میں بھی یہی خرابی پائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے عام حالات میں تو ایڈوانس بکنگ جائز نہیں ہوگی، لیکن موجودہ زمانے میں چونکہ اس کا عرف عام ہو چکا ہے، لہٰذا اگر اس میں استصناع کی شرائط پائی جائیں تو ان شرائط پر عمل کرتے ہوئے فلیٹ کی ایڈوانس بکنگ کی گنجائش ہوگی۔ شرائط: (1) فلیٹ کی نوع، جنس اور تمام اوصاف یعنی فلور ، کمروں کی تعداد، استعمال ہونے والے تمام مٹیریل کی تفصیلات طے کر لی جائیں۔ (2) بیچنے والے پر ان تمام امور کی رعایت کرتے ہوئے فلیٹ مکمل کرنا ضروری ہے، طے کردہ اوصاف میں سے اگر کوئی ایک وصف بھی نہ پایا جائے تو خریدار کو اختیار ہوگا، لینا چاہے تو لے، ورنہ چھوڑ دے۔

*الھندیة:(517/2، ط:دارالفکر)* الاستصناع ان تکون العین والعمل من الصانع اما اذا کانت العین من المستصنع لامن الصانع فانہ یکون اجارۃ لایکون استصناعا. *بدائع الصنائع:(2/5،ط: دارالفکر)* ھو عقد علی مبیع فی الذمۃ شرط فیہ العمل. *الشامیة:(236/4،ط:دارالفکر)* ففی البدائع: من شروطہ بیان جنس المصنوع ونوعہ وقدرہ وصفتہ وان یکون ممافیہ تعامل وان لایکون مؤجلاً والا کان سلمًا وعندھما المؤجل استصناع الا اذا کان مما لایجوز فیہ الاستصناع فینقلب سلما فی قولھم جمیعًا. *شرح مجلة الاحکام: (221)* اذا انعقد الاستصناع فلیس لاحد العاقدین الرجوع عنہ واذا لم یکن المصنوع علی الاوصاف المطلوبۃ المبینۃ کان المستصنع مخیراً.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*عاشوراء(دس محرم)کے روزہ کا حکم*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی کی جماعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اعضاء کی پیوند کاری
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سری نماز میں جھرا قرأت کرنے سے سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تنخواہ سے کٹوتی کرنے کی صورت میں کمپنی کی طرف سے اضافی رقم لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرض نماز کی پہلی دونوں رکعتوں میں ایک سورت پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورتوں کا عید کے موقع پر مہندی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو جگہ گھر ہونے کی صورت میں قصر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قسطوں کا کاروبار کرنے اور ویزہ خرید کر قسطوں پر بیچنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ٹشو پیپر سے استنجا کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گھر کی نچلی منزل میں قرآن رکھے ہوں تو اوپر والی منزل پر پیشاب کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جوتا پہن کر نماز پڑھنے کا حکم