/ /

*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*

فتوی نمبر : 249 0000-00-00 133 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بہت سے لوگوں کا خیال یہ ہے کہ کہ ماہِ محرم یا خاص طور پر یومِ عاشوراء کو فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ملی ہے، لیکن یہ خیال کئی وجوہات کی بنیاد پر ناقابلِ قبول اور خلافِ حقیقت ہے۔ کسی وقت، دن یا مہینے کی فضیلت کی اصل بنیاد اللہ تعالیٰ کی مخصوص تجلیات، انوار و برکات اور رحمتوں کا نزول ہوتا ہے اور اگر کچھ اہم واقعات اس وقت میں پیش آئیں تو وہ ثانوی طور پر اس وقت کی فضیلت کا سبب بن سکتے ہیں، جیسا کہ رمضان میں قرآن مجید کا نازل ہونا اور شب قدر وغیرہ کا واقع ہونا وغیرہ،نیزکسی دن یا مہینے کی فضیلت صرف قرآن و سنت سے ثابت ہونا ضروری ہے، محض قیاس پر مبنی بات قابلِ قبول نہیں،جبکہ قرآن و حدیث میں کہیں بھی یہ بات واضح طور پر ثابت نہیں ہوتی کہ محرم یا عاشوراء کو حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے فضیلت حاصل ہوئی۔ محرم ان چار مہینوں میں شامل ہے جنہیں اللہ تعالیٰ نے ابتدائے آفرینشِ کائنات سے ہی حرمت و فضیلت عطا فرمائی ہے،جیسا کہ سورة توبہ کی آیت میں ذکر اور اسی طرح تفصیل سے احادیث مبارکہ ذکر ہوچکی کہ یہود ونصاریٰ اور قریش مکہ بھی اس دن کو عظمت اور احترام والا سمجھتے تھے اور خود جناب رسول اللہ ﷺ نے اس دن کی فضیلت بھی بیان فرمائی اور اس دن روزہ رکھنے کو اجر کا باعث قرار دیا،جبکہ حضرت حسین کی شہادت کا اندوہناک واقعہ سن 61 ہجری میں پیش آیا، یعنی بہت بعد میں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ محرم اور عاشوراء کی فضیلت شہادت حسین کی وجہ سے ہو،بلکہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب اور مقرب بندے حضرت حسین کی شہادت کے لیے اسی مقدس دن کو منتخب فرمایا،لہٰذا محرم یا عاشوراء کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے نہیں، بلکہ حضرت حسین کو اس عظیم دن میں شہید ہونے کی نسبت سے مزید رفعت و عظمت عطا ہوئی۔

القرآن الکریم:(التوبة9: 36)* إِنَّ عِدَّةَ ٱلشُّهُورِ عِندَ ٱللَّهِ ٱثۡنَا عَشَرَ شَهۡرٗا فِي كِتَٰبِ ٱللَّهِ يَوۡمَ خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ مِنۡهَآ أَرۡبَعَةٌ حُرُمٞۚ. *الاستيعاب في معرفة الأصحاب:(1/ 393،ط: دار الجيل)* قتل رضي الله عنه يوم الجمعة لعشر خلت من المحرم يوم عاشوراء سنة إحدى وستين بموضع يقال له كربلاء من أرض العراق بناحية الكوفة، ويعرف الموضع أيضا بالطف، قتله سنان بن أنس النخعي، ويقال له أيضا سنان بن أبي سنان النخعي، وهو جد شريك القاضي. ويقال: بل الذي قتله رجل من مذحج. وقيل: بل قتله شمر بن ذي الجوشن، وكان أبرص. *الغنية للشيخ عبدالقادر الجيلاني:(2/93،ط: دار الكتب العلمية)* لأن الله تعالى اختار بسبط نبيه محمد -صلى الله عليه وسلم -الشهادة في أشرف الأيام وأعظمها وأجلها وأرفعها عنده، ليزيده بدلك رفعة في درجاته وكراماته، مضافة إلى كرامته وبلغه منازل الخلفاء الراشدين الشهداء بالشهادة،
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قضا نماز پڑھنے کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک ہزار کا نقلی نوٹ پانچ سو میں خریدنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار کو استنجا کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرد کے لیے پاؤں کے تلووں پر مہندی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امام کے ساتھ پانچویں رکعت میں شامل ہونے والی کی نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مضاربت میں متعین نفع کی شرط
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بِلّیوں کی نس بندی (Neutering/Vasectomy) کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی کی جماعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آسمان کے گرجنے کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سری نماز میں جھرا قرأت کرنے سے سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیع فضولی کا حکم