معاشرت زندگی / ازدواجی مسائل / شوهر و بیوی کے حقوق

عورت کو سسرال کی طرف سے دیے گئے زیورات کی واپسی کا حکم

فتوی نمبر : 2502 0000-00-00 13 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب ! میرے ایک عزیز کی بیوی کو طلاق ہو گئی، اس کا مہر چھ لاکھ تھا، اس کے بعد ہم نے دو تولہ سے زیادہ زیور دیے تھے، جو کہ اس کے پاس ہیں، ہمارے علاقے کا عرف ہے ،کہ جب کسی عورت کو طلاق ہو جائے تو مہر کے علاوہ زیورات لڑکی کو واپس کرنے ہوتے ہیں، اب وہ عدالت میں مقدمہ کیے ہوئے ہے، کہ یہ زیورات میرے ہیں، اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں کہ یہ زیورات ہمیں ملیں گے، یا مطلقہ عورت کو؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سسرال کی طرف سے دیے گئے زیورات کا حکم نیت اور عرف پر موقوف ہوتا ہے، اگر دیتے وقت واضح طور پر لڑکی کو مالک بنایا گیا ہو تو وہ زیورات اسی کی ملکیت ہوں گے اور اگر صرف استعمال کے لیے دیے گئے ہوں تو اصل مالک لڑکے والے ہی رہیں گے۔ البتہ اگر دیتے وقت کوئی صراحت نہ کی گئی ہو تو اس صورت میں سسرال کے عرف و رواج کو دیکھا جائے گا، اگر وہاں عام رواج عاریت (یعنی وقتی استعمال) کا ہو تو زیورات واپس لیے جا سکتے ہیں اور اگر رواج ملکیتا دینے کا ہو یا کوئی خاص رواج نہ ہو تو وہ زیورات لڑکی کی ملکیت شمار ہوں گے اور انہیں واپس لینا درست نہیں۔ پوچھی گئی صورت میں چونکہ آپ کے بیان کے مطابق آپ کے ہاں رواج اس طرح کی صورتحال میں مہر کے علاوہ دیے گئے زیورات واپس لینے کا ہے، لہذا آپ زیورات لڑکی سے واپس لے سکتے ہیں ۔

*الشامية:(153/3،ط: دارالفكر)* ما يبعثه إليها قبل الزفاف في الأعياد والمواسم من نحو ثياب وحلي، وكذا ما يعطيها من ذلك أو من دراهم أو دنانير صبيحة ليلة العرس ويسمى في العرف صبحة، فإن كل ذلك تعورف في زماننا كونه هدية لا من المهر ولا سيما المسمى صبحة، فإن الزوجة تعوضه عنها ثيابها ونحوها صبيحة العرس أيضا. *أيضاً:(157/3،ط: دارالفكر)* والمعتمد البناء على العرف كما علمت، *شرح عقود رسم المفتي: (37 کتب خانہ قدیمی)* والعرف في الشرع له اعتبار لذا عليه الحكم قد يدار
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اپنی فوت شدہ بیوی کا چہرہ دیکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو بیویوں میں مساوات رکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کا شوہر کو نام لے کر پکارنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کو سسرال کی طرف سے دیے گئے زیورات کی واپسی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کا شوہر کے حقوق زوجیت سے انکار کا حکم