معاشرت زندگی / حجاب و شرعی پردہ /

دوران عدت کن مردوں سے پردہ ہوگا

فتوی نمبر : 306 0000-00-00 167 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ کرام عدت کے دوران بیوہ عورت کا کس کس سے پردہ ہوگا اور کس سے نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پردہ صرف عدت کے ساتھ مخصوص نہیں، بلکہ ہر مسلمان عورت پر عام حالات میں بھی غیر محرم مردوں سے پردہ کرنا شرعاً لازم ہے، بلکہ طلاق بائن یا تین طلاق کی صورت میں شوہر سے بھی پردہ لازم ہے، تاہم طلاق رجعی کی صورت میں شوہر سے پردہ لازم نہیں ۔ ہر اجنبی اور جن سے زندگی میں کسی بھی موقع پر نکاح حلال ہو، ایسے تمام افراد سے پردہ فرض ہے، جن کی تفصیل درج ذیل ہے: (1) خالہ زاد (2) ماموں زاد (3) چچا زاد (4) پھوپھی زاد (5) دیور (6) جیٹھ (7) بہنوئی (8)نندوئی (9) خالو (10) پھوپھا (11) شوہر کے چچا (12) شوہر کے ماموں (13)شوہر کے خالو (14)شوہر کے پھوپھا (15) شوہر کا بھتیجا (16) شوہر کا بھانجا ۔ جن سے کبھی بھی اور کسی بھی صورت میں نکاح حلال نہ ہو، ایسے تمام افراد سے پردہ کرنا لازم نہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے: (1) باپ (2) بھائی (3) چچا (4) ماموں (5) سسر (6) بیٹا (7) پوتا در پوتا (8) نواسہ در نواسہ (9) شوہر کا بیٹا (10) داماد (11) بھتیجا اور اس کے بیٹے (12) بھانجا اور اس کے بیٹے۔ (13) سوتیلا باپ (ماں کا شوہر) جب کہ والدہ اور اس کے مابین میاں بیوی کا تعلق قائم ہوجائے، وہ چھوٹے بچے جن کو عورتوں میں کوئی رغبت نہ ہو۔

القرآن الکریم:النساء4: 24)* وَأُحِلَّ لَكُمْ مَا وَرَاءَ ذَلِكُم.الاية. *القرآن الکریم:(النور24: 31)* قُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ وَ یَحْفَظْنَ فُرُوْجَهُنَّ وَ لَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَهُنَّ اِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَ لْیَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلٰى جُیُوْبِهِنَّ۪-وَ لَا یُبْدِیْنَ زِیْنَتَهُنَّ اِلَّا لِبُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اٰبَآىٕهِنَّ اَوْ اٰبَآءِ بُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اَبْنَآىٕهِنَّ اَوْ اَبْنَآءِ بُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اِخْوَانِهِنَّ اَوْ بَنِیْۤ اِخْوَانِهِنَّ اَوْ بَنِیْۤ اَخَوٰتِهِنَّ اَوْ نِسَآىٕهِنَّ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُنَّ اَوِ التّٰبِعِیْنَ غَیْرِ اُولِی الْاِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ اَوِ الطِّفْلِ الَّذِیْنَ لَمْ یَظْهَرُوْا عَلٰى عَوْرٰتِ النِّسَآءِ۪-وَ لَا یَضْرِبْنَ بِاَرْجُلِهِنَّ لِیُعْلَمَ مَا یُخْفِیْنَ مِنْ زِیْنَتِهِنَّؕ-وَ تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ جَمِیْعًا اَیُّهَ الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ. *صحیح البخاری،رقم الحدیث:5232،ط:دارطوق النجاۃ)* عن عقبة بن عامر : أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «إياكم والدخول على النساء. فقال رجل من الأنصار: يا رسول الله، ‌أفرأيت ‌الحمو؟ قال: الحمو الموت. *البحرالرائق:(2/339،ط:دارالکتاب الاسلامی)* والمحرم ‌من ‌لا ‌يجوز ‌له ‌مناكحتها ‌على ‌التأبيد بقرابة، أو رضاع، أو مصاهرة. *الدرا لمختارمع ردالمحتار:(6/367،ط:دارالفکر)* (ومن محرمه) هي من لا يحل له نكاحها أبدا بنسب أو سبب ولو بزنا۔۔۔ (‌قوله ‌أو ‌سبب) ‌كالرضاع ‌والمصاهرة. *الھندیة:(335/1،ط:دارالفکر)* إذا طلقها ثلاثا أو واحدة بائنة وليس له إلا بيت واحد فينبغي له أن يجعل بينه وبينها حجابا حتى لا تقع الخلوة بينه وبين الأجنبية،
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قضا نماز پڑھنے کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک ہزار کا نقلی نوٹ پانچ سو میں خریدنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار کو استنجا کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرد کے لیے پاؤں کے تلووں پر مہندی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امام کے ساتھ پانچویں رکعت میں شامل ہونے والی کی نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مضاربت میں متعین نفع کی شرط
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بِلّیوں کی نس بندی (Neutering/Vasectomy) کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی کی جماعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آسمان کے گرجنے کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سری نماز میں جھرا قرأت کرنے سے سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیع فضولی کا حکم