معاملات / مالی معاوضات /

ہنڈی کے ذریعے رقم بھیجنے کا حکم

فتوی نمبر : 3341 0000-00-00 20 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

محترم مفتی صاحب! مجھے ایک شرعی مسئلہ دریافت کرنا ہے۔ میرے دو کزن ہیں، سمجھانے کے لیے انہیں کزن A اور کزن B کہہ دیتا ہوں۔ کزن A نے کزن B کو تقریباً 80 لاکھ روپے دیے تھے، تاکہ وہ اس کے اور اس کی فیملی کے لیے دبئی کا ویزا لگوا دے۔ بعد میں دبئی کے حالات خراب ہو گئے،اس دوران کزن A کی بیوی اور بچی کا ویزا تو لگ گیا، لیکن خود کزن A کا ویزا نہیں لگ سکا۔ اس پر کزن A نے کزن B سے کہا کہ جو اس کے باقی پیسے بنتے ہیں وہ اسے واپس کر دے، کیونکہ اسے پیسوں کی ضرورت تھی۔ کزن B کا کہنا ہے کہ اس نے یہ رقم ایک ایسے ہنڈی والے کے ذریعے بھیج دی تھی، جس کے ساتھ اس کا پہلے بھی کئی مرتبہ لین دین ہو چکا تھا اور وہ اسے قابلِ اعتماد سمجھتا تھا، لیکن بعد میں وہ ہنڈی والا رقم لے کر فرار ہو گیا، جس کی وجہ سے رقم واپس نہ مل سکی۔ میرا سوال یہ ہے کہ اگر واقعی پورا معاملہ بالکل اسی طرح ہوا ہو اور کزن B کی طرف سے نہ کوئی دھوکہ، خیانت یا جان بوجھ کر کوتاہی ہوئی ہو، بلکہ صرف یہ ہوا ہو کہ جس شخص پر اس نے اعتماد کیا تھا وہ رقم لے کر فرار ہو گیا تو شریعت کی رو سے کیا کزن B پر کزن A کی رقم واپس ادا کرنا لازم ہوگا یا نہیں؟ اگر لازم ہوگی تو کیا پوری رقم ادا کرنا ہوگی یا اس بارے میں کوئی تفصیل ہے؟ مزید یہ بھی رہنمائی فرما دیں کہ اس مسئلے میں یہ فرق پڑتا ہے یا نہیں کہ: 1) کزن B نے یہ رقم بطور امانت رکھی تھی یا بطور قرض یا کسی اور حیثیت سے لی تھی؟ 2)اگر کزن B نے کزن A کی اجازت یا عرف کے مطابق ہی اس ہنڈی والے کے ذریعے رقم بھیجی تھی تو حکم کیا ہوگا؟ 3) اور اگر اس نے اپنی طرف سے بغیر اجازت یہ طریقہ اختیار کیا تھا تو کیا شرعی حکم مختلف ہوگا؟ براہِ کرم قرآن و سنت، فقہِ اسلامی اور ائمۂ کرام کی تصریحات کی روشنی میں اس مسئلے کی رہنمائی فرما دیں۔ یہ سوال صرف مذکورہ بیان کردہ صورتِ حال کی بنیاد پر ہے، اصل حقیقت کا مکمل علم اللہ تعالیٰ ہی کو ہے۔ جزاکم اللہ خیراً کثیراً۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

وکیل شرعاً امین ہوتا ہے، لہٰذا اگر کسی شخص نے اپنی رقم کسی کو وکالت کے طور پر دی تو وہ رقم اس کے پاس امانت شمار ہوگی، اگر وہ شخص بغیر کسی خیانت، غفلت یا کوتاہی کے رقم سے محروم ہو جائے یا رقم ضائع ہو جائے تو شریعت کی رو سے وہ اس کا ضامن نہیں ہوتا، اس لیے مالک کے لیے اس سے رقم کا مطالبہ کرنا جائز نہیں، البتہ اگر رقم کے ضائع ہونے میں اس کی غفلت، بے احتیاطی یا اجازت کے خلاف عمل ثابت ہو جائے تو پھر وہ اس رقم کا ضامن ہوگا اور اس کی ادائیگی اس پر لازم ہوگی۔ پوچھی گئی صورت میں آپ کے بیان کے مطابق کزن b کی طرف سے کوئی کوتاہی نہیں پائی گئی اور مال ضائع ہو گیا، اس لیے اس پر کوئی ضمان نہیں ۔

*الهندية:(567/3،ط: دارالفكر)* وأما صفتها): فإنها من العقود الجائزة الغير اللازمة حتى ملك كل واحد من الوكيل والموكل العزل بدون صاحبه كذا في النهاية ومنه أنه أمين فيما في يده كالمودع فيضمن بما يضمن به المودع ويبرأ به، والقول قوله في دفع الضمان عن نفسه *العناية شرح الهداية:(485/8،ط:دار الفكر)* الوديعة أمانة في يد المودع (إذا هلكت لم يضمنها لقوله ﷺ «ليس على المستعير غير المغل ضمان، ولا على المستودع غير المغل ضمان») والغلول والإغلال: الخيانة إلا أن الغلول في المغنم خاصة والإغلال عام قيل فيه نظر، لأنه ذكر في غريب الحديث أنه قول شريح ليس بحديث مرفوع. وأجيب بأنه مسند عن عبد الله بن عمر عن النبي ﷺ.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کپڑا کرائے پر دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈیوٹی کی وجہ سے عید کی نماز ترک کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
راستے میں ٹھیلہ لگا کر چیزیں بیچنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
استاد اگردو بچوں سے آیت سجدہ ایک ساتھ سنے تو سجدہ تلاوت واجب ہونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسلامی بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سجدۂ سہو کے وجوب کا اصول
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
الو (Owl) پالنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بھول سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑے ہونے کے بعد واپس تشہد میں بیٹھنے پر سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پرندوں کو پانی پلانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قسطوں پر کوئی چیز بیچنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ دیکھنے سے وضو ٹوٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قسطوں پر خریدی گئی موٹر کار کی بقیہ قیمت یکمشت ادا کرنا