عقائد / /

مصلے کو ایک جگہ سے دوسری جگہ تبدیل کرنا

فتوی نمبر : 367 0000-00-00 122 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته! دبئی میں ہم نے ایک بڑی جگہ بطور گودام کرائے پر لی ہے، جس کے درمیان نماز پڑھنے کی جگہ ہے، یہ جگہ ہم سے پہلے کرایہ دار نے نماز کیلئے مختص کی تھی، مکمل مسجد نہیں، بلکہ عارضی طور پر بنائی گئی ہے، باقاعدہ ایک امام مختص ہے، البتہ جمعہ کی نماز نہیں ہوتی، اب جگہ میں نے کرایہ پر لی ہے، میرا ارادہ ہے کہ اس جگہ کو اپنے کام میں لاؤں، نماز پڑھنے کی جگہ کیلئے میں نے یہ سوچا ہے کہ اسی جگہ پلرز کھڑے کر کے (گودام کی چھت نہیں ہے) اس کے اوپر نماز کیلئے جگہ بناؤں، تھوڑی سی مزید ترقی دے کر وضو خانہ وغیرہ بنا کر اور چونکہ میں بھی کرایہ دار ہوں، لہذا یہ جگہ بھی عارضی ہوگی. سوال یہ ہے کہ اس جگہ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟اور کیا میرے لئے یہ سب اضافہ جات یا ترامیم جائز ہیں؟ آیا مالک سے اجازت لینا ضروری ہے یا نہیں؟ نیز مستقبل میں اس جگہ کی کیا حیثیت ہوگی؟ دین متین کی روشنی میں جواب عنایت فرما کر ممنون فرمائیں.نوازش.

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ مسجد اس جگہ کو کہا جاتا ہے جسے خالص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے وقف کر دیا جائے اور بندوں کا کوئی حق اس میں شامل نہ ہو، وقف کرنے والا اسے بیچ سکتا ہے نہ اس میں میراث جاری ہوتی ہے۔ 2)بڑی عمارتوں،کمپنیوں میں جو جگہیں نماز کے لیے خاص کی جاتی ہیں، وہ مستقل مسجدِ شرعی نہیں ہوتیں، ان پر مسجد کے احکام لاگو نہیں ہوتے، لہٰذا ان میں نماز پڑھنے پر مسجد کا ثواب نہیں ملتا اور نہ ہی ان میں اعتکاف درست ہوتا ہے،البتہ ان میں با جماعت نماز پڑھنا جائز ہے اور جماعت کا ثواب حاصل ہوگا، ایسی جگہوں کو مالک بیچ بھی سکتا ہے، مالک کی اجازت کے بغیر اس میں کسی قسم کے تصرف کا اختیار کسی اور کو نہیں ہے۔ 3)مسجد شرعی کو ختم کر کے دوسری جگہ بنانا جائز نہیں، جبکہ مصلے کی جگہ کو تبدیل کرنا جائز ہے، تاہم اس میں بھی مالک کی اجازت ضروری ہے۔

الشامية:(355/4،ط: دارالفكر)* (قوله: ويزول ملكه عن المسجد إلخ) اعلم أن المسجد يخالف سائر الأوقاف في عدم اشتراط التسليم إلى المتولي والمصلى) بالفعل و(بقوله جعلته مسجدا) عند الثاني (وشرط محمد) والإمام (الصلاة فيه) عند محمد وفي منع الشيوع عند أبي يوسف، وفي خروجه عن ملك الواقف عند الإمام وإن لم يحكم به حاكم كما في الدرر وغيره. *ملتقى الابحر:(595/1،ط: دار الكتب العلمية)* وإن جعله لغير مصالحه أو جعل فوقه بيتا وجعل بابه إلى الطريق وعزله أو اتخذ وسط داره مسجدا وأذن بالصلاة فيه لا يزول ملكه عنه وله بيعه فيورث وعند أبي يوسف يزول ملكه بمجرد القول مطلقا ولو ضاق المسجد وبجنبه طريق العامة يوسع منه وبالعكس رباط استغنى. *البحر الرائق:(271/5،ط: دارالكتاب الإسلامي)* قوله ومن جعل مسجدا تحته سرداب أو فوقه بيت وجعل بابه إلى الطريق وعزله أو اتخذ وسط داره مسجدا وأذن للناس بالدخول فله بيعه ويورث عنه) لأنه لم يخلص لله تعالى لبقاء حق العبد متعلقا به والسرداب بيت يتخذ تحت الأرض لغرض تبريد الماء وغيره كذا في فتح القدير وفي المصباح السرداب المكان الضيق يدخل فيه والجمع سراديب. اهـ. وحاصله أن شرط كونه مسجدا أن يكون سفله وعلوه مسجدا لينقطع حق العبد عنه. *فتح القدير للكمال ابن همام:(22/8،: دارالفكر)* لأن التصرف في ملك الغير والأمر به إنما لا يجوز لو كان بغير إذن المالك ورضاه، كما لو غصب ملك الغير أو أمر بغصبه.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت پرقرآنی آیات والی چادرڈالنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبو ق سجدہ سہو میں امام کی اقتداء کرے گا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مشترکہ کاروبار میں نفع کی تقسیم کا طریقہ کار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مور پالنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نمازوں کی رکعات کی ترتیب
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرض نماز کی آخری ایک یا دونوں رکعتوں میں فاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورت ملانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قسطوں پر گاڑی خرید کر اسی شخص کو نقد کم قیمت پر فروخت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شک سے وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عنوان : سنت مؤکدہ نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خطبہ کا موبائل فون سے پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کھال کو دباغت سے پہلے بیچنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز کے بعد سونے کا حکم