عقائد / /

تین نسلوں سے ملکیت میں موجود زمین پر دعویٰ کا حکم

فتوی نمبر : 723 0000-00-00 124 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ گاؤں میری کچھ زمین ہے جو تقریبا تین صدیوں سے میرے باپ دادا سے قبضہ در قبضہ میرے پاس آچکی ہے اوران تین صدیوں میں اب تک کسی شخص نے میرے اس زمین پر کوئی دعوی نہیں کیا ہے اب چوتھی صدی میں ایک شخص( خبیب نامی ) جس کی عمر اسی سال ہے جواس وقت پیدا بھی نہیں ہوئے تھے کہہ رہا ہے کہ یہ زمین ہمارے آباء وجداد نے آپ کے اباء واجداد کو تحفہ دیا تھا ۔ یاد رہے کہ اس بات پر ان (خبیب نامی شخص ) کے پاس کوئی گواہ نہیں ہے لہذا اب آپ کو اس کی قیمت دینی ہوگی ۔ تو آیا شرعا اس کے اس دعوی کا کوئی اعتبار ہوگا یا نہیں ؟ اورمدعیٰ علیہ سے قسم لی جائے گی یا نہیں ؟ جب کہ مدعیٰ علیہ کے پاس بھی قبضۃ کے علاوہ کوئی اور دستاویز نہیں ہے اوران کا کہنا ہے کہ یہ قبائلی علاقہ ہے اس میں دستاویزات کا کوئی مستقل نظام نہیں ہے ۔ نوٹ: اور یہ زمین خبیب نامی شخص کے آباء واجداد نے تحفۃ اس لیے دیا تھا کہ ہمارے قوم کے ہر معاملے میں ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے جب کہ میر احمد خان کے آباء واجداد اور خود اب تک ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر واقعی تین صدیوں سے مذکورہ زمین سائل اور اس کے آباء و اجداد کے قبضے میں رہی ہو، وہ اس میں اپنی مرضی سے تصرف بھی کرتے رہے ہوں اور اس دوران کسی نے کوئی دعویٰ بھی نہ کیا ہوتو اب تین صدیوں کے بعد کسی شخص کا بغیر کسی شرعی وجہ کے اس زمین پر دعویٰ کرنا، خصوصاً جبکہ اس کے پاس اپنے دعوے کے ثبوت میں کوئی گواہ بھی موجود نہ ہو، شرعاً قطعاً باطل ہے،تاہم قابض خاندان پر مذکورہ زمین کے بارے میں قسم کھانا لازم نہیں۔ نیز اگر خبیب نامی شخص کا یہ دعویٰ واقعی درست ہو کہ ہمارے آباء و اجداد نے سائل کے آباء و اجداد کو یہ زمین بطور ہدیہ (تحفہ) اس شرط پر دی تھی کہ سائل کا خاندان ہر معاملے میں دینے والے خاندان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا تو یہ شرط شرعاً باطل ہے، جبکہ ہدیہ درست اور نافذ ہوگا،لہٰذا اس زمین کے اصل مالک سائل کے آباء و اجداد ہوں گےاور ان سے وراثت کے ذریعے یہ زمین سائل کی ملکیت میں آ چکی ہے۔

الشامیة: (422/5،ط:دارالفکر) عن ابن الغرس عن المبسوط إذا ترك الدعوى ثلاثا وثلاثين، ولم يكن مانع من الدعوى ثم ادعى لا تسمع دعواه؛ لأن ترك الدعوى من التمكن يدل على عدم الحق ظاهرا اهـ وفي جامع الفتوى عن فتاوى العتابي قال المتأخرون من أهل الفتوى: لا تسمع الدعوى بعد ست وثلاثين سنة إلا أن يكون المدعي غائبا أو صبيا أو مجنونا وليس لهما ولي أو المدعى عليه أميرا جائرا اهـ. ونقل ط عن الخلاصة لا تسمع بعد ثلاثين سنة. العقودالدریة:(3/2،ط:دارالمعرفة) (سئل) فيما إذا كان بيد زيد عقار متصرف فيه تصرف الملاك من مدة تزيد على أربعين سنة بلا معارض ولا منازع وعمرو مطلع على تصرفه المذكور ولم يدع بذلك على زيد ولا منعه من الدعوى مانع شرعي فهل لا تسمع دعواه بعد ذلك على زيد ولا دعوى وارثه من بعده ويترك في يد المتصرف؛ لأن الحال شاهد؟ (الجواب) : نعم قال في جامع الفتاوى وقال المتأخرون من أهل الفتوى لا تسمع الدعوى ‌بعد ‌ست ‌وثلاثين ‌سنة إلا أن يكون المدعي غائبا أو صبيا أو مجنونا وليس لهما ولي أو المدعى عليه أميرا جائرا يخاف منه كذا في الفتاوى العتابية وقال في البحر عن المبسوط ترك الدعوى ثلاثا وثلاثين سنة ولم يكن مانع من الدعوى ثم ادعى لا تسمع دعواه؛ لأن ترك الدعوى مع التمكن يدل على عدم الحق ظاهرا . أیضا:(3/2،ط:دارالمعرفة) وفي الخلاصة رجل تصرف في أرض زمانا ورجل آخر يرى تصرفه فيها ثم مات المتصرف ولم يدع الرجل حال حياته لا تسمع دعواه بعد وفاته. البنایة: (210/10،ط: دارالکتب العلمیة) فإن وهبها له على أن يردها عليه أو على أن يعتقها أو أن يتخذها أم ولد، أو وهب له دارا أو تصدق عليه بدار على أن يرد عليه شيئا منها، أو يعوضه شيئا منها فالهبة جائزة والشرط باطل؛ لأن هذه الشروط تخالف مقتضى العقد، فكانت فاسدة والهبة لا تبطل بها.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت پرقرآنی آیات والی چادرڈالنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسبو ق سجدہ سہو میں امام کی اقتداء کرے گا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مشترکہ کاروبار میں نفع کی تقسیم کا طریقہ کار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مور پالنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نمازوں کی رکعات کی ترتیب
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرض نماز کی آخری ایک یا دونوں رکعتوں میں فاتحہ کے ساتھ کوئی اور سورت ملانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قسطوں پر گاڑی خرید کر اسی شخص کو نقد کم قیمت پر فروخت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شک سے وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عنوان : سنت مؤکدہ نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خطبہ کا موبائل فون سے پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کھال کو دباغت سے پہلے بیچنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فجر کی نماز کے بعد سونے کا حکم