حظر و اباحت / جائز و ناجائز /

مدرسے،اسکول کی انتظامیہ کا طالب علم کا موبائل توڑنا

فتوی نمبر : 1831 0000-00-00 144 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب! ہمارے ادارے میں طلبہ کو موبائل استعمال کرنے سے منع کیا جاتا ہے، لیکن وہ پھر بھی موبائل لاتے ہیں تو کیا کوئی استاذ طالب علم کا موبائل توڑ سکتا ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنا اور طلبہ کے وقت کو ضائع ہونے سے بچانا انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے، تاہم اس مقصد کے لیے ایسے اقدامات اختیار کرنا ضروری ہے جو شریعت کے اصولوں کے مطابق ہوں، کسی طالبِ علم سے موبائل مستقل طور پر ضبط کرلینا یا اسے توڑ دینا مالی تعزیر ہے جو شرعاً جائز نہیں اور ایسا کرنے کی صورت میں انتظامیہ شرعاً ذمہ دار ہوگی۔ البتہ طلبہ کی تعلیم میں بہتری، بے جا مصروفیت سے بچانے اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ادارہ مناسب ضابطے بنا سکتا ہے، مثلاً اگر کوئی طالب علم مقررہ قواعد کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کا موبائل صرف تعلیمی سال کے اختتام تک امانت کے طور پر اپنے پاس رکھ لیا جائے اور سال مکمل ہونے پر اسے واپس کر دیا جائے۔ اسی طرح ضابطے کی بار بار خلاف ورزی کرنے والے طالب علم کے بارے میں انتظامیہ ادارے سے اخراج کا فیصلہ کر سکتی ہے ۔

*الشامية:(61/4،ط: دارالفكر)* (قوله وفيه إلخ) أي في البحر، حيث قال: وأفاد في البزازية أن معنى التعزير بأخذ المال على القول به إمساك شيء من ماله عنه مدة لينزجر ثم يعيده الحاكم إليه، لا أن يأخذه الحاكم لنفسه أو لبيت المال كما يتوهمه الظلمة إذ لا يجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي. *البحر الرائق:(44/5،ط:دار الكتاب الإسلامي)* وأفاد في البزازية أن معنى التعزير بأخذ المال على القول به إمساك شيء من ماله عنه مدة لينزجر ثم يعيده الحاكم إليه لا أن يأخذه الحاكم لنفسه أو لبيت المال كما يتوهمه الظلمة إذ لا يجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي وفي المجتبى لم يذكر كيفية الأخذ وأرى أن يأخذها فيمسكها فإن أيس من توبته يصرفها إلى ما يرى وفي شرح الآثار التعزير بالمال كان في ابتداء الإسلام ثم نسخ. اهـ. *بحوث في قضايا فقهية معاصرة:(295/1،ط:دار القلم)* القاعد الثانية: المباشر ضامن، وإن لم يكن متعديا: وحاصل هذه القاعدة أن من باشر الإضرار بالغير، فهو ضامن للضرر الذي أصابه بالمضرور بفعله، وإن لم يكن المباشر متعديا، بمعني أنه لم يكن فعله محظورا في نفسه.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی پوسٹ پر یہ جملہ لکھنا کہ ’’جو اسے شیئر نہ کرے وہ مسلمان ہی نہیں‘‘ لکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
باریک دوپٹہ اوڑھ کر نماز پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کھال کو دباغت سے پہلے بیچنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانی مل جانے کے بعد تیمم کے ساتھ ادا کی گئی نماز اور تیمم کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بسم اللہ کی جگہ 786 لکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مکروہ اوقات میں سجدہ تلاوت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
برّة نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نامحرم کی تعریف
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کپڑا کرائے پر دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈیوٹی کی وجہ سے عید کی نماز ترک کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
راستے میں ٹھیلہ لگا کر چیزیں بیچنا