حظر و اباحت / جائز و ناجائز /

راستے میں ملے ہوئے پیسوں کا حکم

فتوی نمبر : 2430 0000-00-00 41 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم مفتی صاحب! مجھے دو مہینے پہلے ایک پرس ملا ، جس میں تقریبا ایک لاکھ روپے رقم ہے میں نے وہاں علاقے میں دو واٹس ایپ گروپز میں اطلاع دی، جس میں تقریبا 1500 آدمی موجود ہیں، اب ان پیسوں کا میں کیا کروں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ اگر کسی کو کوئی گم شدہ رقم یا چیز ملے اور اس کا مالک معلوم ہو تو فوراً مالک تک پہنچا دے اور اگر امید ہو کہ مالک خود تلاش کرتا ہوا آ جائے گا تو وہ چیز وہیں چھوڑ دے۔ اگر مالک معلوم نہ ہو اور ضائع ہونے کا اندیشہ ہو تو وہ چیز اٹھا لے، اسے "لقطہ" کہا جاتا ہے۔ لقطہ کا حکم یہ ہے کہ اس کی گمشدگی کا اعلان کیا جائے اور مالک تک پہنچانے کی کوشش کی جائے، اگر مالک نہ ملے اور حفاظت دشوار ہو تو اس چیز کو صدقہ کر دیا جائے۔ مزید یہ کہ اگر پانے والا خود فقیر ہو تو وہ اس چیز کو اپنے استعمال میں لا سکتا ہے، تاہم صدقہ کرنے یا فقیر ہونے کی وجہ سے خود استعمال کرنے کی صورت میں اگر بعد میں مالک مل جائے تو تاوان ادا کرنا ضروری ہوگا۔ لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر ان پیسوں کے مالک کے ملنے کی اُمید نہ ہو تو آپ کو چاہیے کہ اس سامان کو کسی غریب مستحق زکوٰۃ کو صدقہ کردیں۔

*رد المحتار:(287/4 ،ط: دار الفکر)* ( وعرف ) أي نادى عليها حيث وجدها وفي المجامع ( إلى أن علم أن صاحبها لا يطلبها أو أنها تفسد إن بقيت كالأطعمة ) والثمار ( كانت أمانة ) لم تضمن بلا تعد فلو لم يشهد مع التمكن منه أو لم يعرفها ضمن إن أنكر ربها أخذه للرد وقبل الثاني قوله بيمينه وبه نأخذ حاوي وأقره المصنف وغيره ( ولو من الحرم أو قليلة أو كثيرة ) فلا فرق بين مكان ومكان ولقطة ولقطة ( فينتفع) الرافع ( بها لو فقيرا وإلا تصدق بها على فقير ولو على أصله وفرعه وعرسه إلا إذا عرف أنها لذمي فإنها توضع في بيت المال ) تاترخانية و في القنية لو رجا وجود المالك وجب الإيصاء ( فإن جاء مالكها ) بعد التصدق ( خير بين إجازة فعله ولو بعد هلاكها) وله ثوابها ( أو تضمينه ). *الهداية في شرح بداية المبتدي: (2 / 418،ط: دار احیاء التراث العربي)* قال: فإن جاء صاحبها وإلا تصدق بها إيصالا للحق إلى المستحق وهو واجب بقدر الإمكان وذلك بإيصال عينها عند الظفر بصاحبها وإيصال العوض وهو الثواب على اعتبار إجازة التصدق بها وإن شاء أمسكها رجاء الظفر بصاحبها. *الهندية:(289/2 ،ط:دارالفکر)* ویعرف الملتقط اللقطۃ فی الاسواق والشوارع مدۃ یغلب علی ظنہ ان صاحبہا لا یطلبہا بعد ذلک ہو الصحیح کذا فی مجمع البحرین.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی پوسٹ پر یہ جملہ لکھنا کہ ’’جو اسے شیئر نہ کرے وہ مسلمان ہی نہیں‘‘ لکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
باریک دوپٹہ اوڑھ کر نماز پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کھال کو دباغت سے پہلے بیچنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانی مل جانے کے بعد تیمم کے ساتھ ادا کی گئی نماز اور تیمم کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بسم اللہ کی جگہ 786 لکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مکروہ اوقات میں سجدہ تلاوت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
برّة نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نامحرم کی تعریف
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کپڑا کرائے پر دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈیوٹی کی وجہ سے عید کی نماز ترک کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
راستے میں ٹھیلہ لگا کر چیزیں بیچنا