معاملات / مالی معاوضات /

ایڈوانس سیلری پر بینک کی جانب سے لیے جانے والے گیارہ فیصد مارک اَپ کا حکم

فتوی نمبر : 2534 0000-00-00 23 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب ! ہم سرکاری ملازم ہیں اور ہماری تنخواہ نیشنل بینک میں آتی ہے، بینک کی طرف سے اکاؤنٹ ہولڈرز کو یہ سہولت دی جاتی ہے کہ وہ اپنی بیس (20) تنخواہوں کی رقم بطور ایڈوانس حاصل کرسکتے ہیں اور بینک اس رقم پر 11 فیصد اضافی رقم (مارک اَپ) وصول کرتا ہے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس طرح ایڈوانس سیلری لینا اور اس پر 11 فیصد اضافی رقم دینا شرعاً جائز ہے؟ یا یہ سود کے حکم میں داخل ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ بینک سے سود پر قرض لینا جائز نہیں ہے، پوچھی گئی صورت میں بینک کی طرف سے دی جانے والی رقم حقیقت میں قرض ہے، جس پر گیارہ فیصد اضافی رقم وصول کرنا شرعاً سود ہے، جو کہ حرام ہے، لہذا اس طرح ایڈوانس سیلری لینا جائز نہیں۔

*القرأن الكريم :[البقرة: 278]* أَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ ٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَذَرُواْ مَا بَقِيَ مِنَ ٱلرِّبَوٰٓاْ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ. *صحيح مسلم: (رقم الحديث :106-(1598،ط:دار الطباعة العامرة )* عن جابر قال: ‌لعن ‌رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا وموكله، وكاتبه وشاهديه، وقال: هم سواء . *تكملة فتح الملهم:1/619، ط:دارالعلوم كراتشي* قوله ( وموكله ) يعني الذي يودي الربا الي غيره فاثم عقد الربا والتعامل به سواء في كل من الأخذ والمعطي .... ولهذا جاز اعطاءه عندالضرورة الشديدة .
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قضا نماز پڑھنے کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک ہزار کا نقلی نوٹ پانچ سو میں خریدنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار کو استنجا کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرد کے لیے پاؤں کے تلووں پر مہندی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امام کے ساتھ پانچویں رکعت میں شامل ہونے والی کی نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مضاربت میں متعین نفع کی شرط
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بِلّیوں کی نس بندی (Neutering/Vasectomy) کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی کی جماعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آسمان کے گرجنے کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سری نماز میں جھرا قرأت کرنے سے سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیع فضولی کا حکم