عبادات / نماز /

داڑھی منڈے کی امامت اور ننگے سر نماز پڑھنا

فتوی نمبر : 2782 0000-00-00 14 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! میرے دو شرعی سوالات ہیں، براہِ کرم قرآن و سنت اور معتبر فقہی دلائل کی روشنی میں راہنمائی فرمائیں: اگر کوئی شخص داڑھی منڈواتا ہو یا شرعی مقدار کے مطابق داڑھی نہ رکھتا ہو تو کیا وہ اذان دے سکتا ہے، اقامت کہہ سکتا ہے اور نماز کی امامت کرا سکتا ہے؟ اگر کرا سکتا ہے تو اس کی شرعی حیثیت کیا ہے اور ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ کیا مرد کے لیے بغیر سر ڈھانپے نماز ادا کرنا جائز ہے؟ اگر جائز ہے تو یہ مکروہ ہے یا خلافِ سنت؟ نیز اس بارے میں شریعت کی صحیح رہنمائی کیا ہے؟ جزاکم اللہ خیراً۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

1) واضح رہے کہ ایک مشت داڑھی رکھنا شرعاً واجب ہے، اس سے کم کرانا یا منڈانا ناجائز اور گناہ ہے اور ایسا شخص فاسق ہے، لہذا جس شخص کی داڑھی شرعی مقدار سے کم ہو ایسے شخص کو کسی بھی نماز میں اپنے اختیار سے امام بنانا اور اس کے پیچھے نماز پڑھنا،اذان اور اقامت دینا مکروہ تحریمی ہے، البتہ اگر نمازیوں میں سے کوئی بھی داڑھی والا نہ ہو تو مجبوری کی حالت میں بغیر داڑھی والے شخص کی امامت میں نماز پڑھ سکتے ہیں۔ 2) واضح رہے کہ ٹوپی پہننا سنن زوائد میں سے ہے اور مستحب عمل ہے ، اس لیے بغیر کسی مجبوری کے ننگے سر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے، البتہ اگر مجبوری ہو (ٹوپی دستیاب نہ ہو یا بھول جائے)تو پھر نماز ننگے سر پڑھنے میں کوئی کراہت نہیں۔

صحیح مسلم:(رقم الحديث 56،ط:دار طوق النجاۃ)* "عن عائشة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "عشر من الفطرة: قص الشارب، وإعفاء اللحية، و السواك، واستنشاق الماء، وقص الأظفار، وغسل البراجم، ونتف الإبط، وحلق العانة، وانتقاص الماء" *سنن أبي داود:(442/1،رقم الحديث:590،ط:دار الرسالة العالمية)* حدثنا عثمان بن أبي شيبة، حدثنا حسين بن عيسى الحنفي، حدثنا الحكم بن أبان، عن عكرمة عن ابن عباس قال: قال رسول الله - ﷺ -: «ليؤذن لكم خياركم، وليؤمكم قراؤكم» . *الشامية:(2/ 418،ط:دارالفكر)* " وأما الأخذ منها وهي دون ذلك كما يفعله بعض المغاربة، ومخنثة الرجال فلم يبحه أحد، وأخذ كلها فعل يهود الهند ومجوس الأعاجم فتح. مطلب في الأخذ من اللحية (قوله: وأما الأخذ منها إلخ) بهذا وفق في الفتح بين ما مر وبين ما في الصحيحين عن ابن عمر عنه صلى الله عليه وسلم: «أحفوا الشوارب واعفوا اللحية» قال: لأنه صح عن ابن عمر راوي هذا الحديث أنه كان يأخذ الفاضل عن القبضة، فإن لم يحمل على النسخ كما هو أصلنا في عمل الراوي على خلاف مرويه مع أنه روي عن غير الراوي وعن النبي صلى الله عليه وسلم يحمل الإعفاء على إعفائها عن أن يأخذ غالبها أو كلها كما هو فعل مجوس الأعاجم من حلق لحاهم، ويؤيده ما في مسلم عن أبي هريرة عنه صلى الله عليه وسلم: «جزوا الشوارب واعفوا اللحى خالفوا المجوس» فهذه الجملة واقعة موقع التعليل، وأما الأخذ منها وهي دون ذلك كما يفعله بعض المغاربة، ومخنثة الرجال فلم يبحه أحد اهـ ملخصا". *الهندية: (1/ 85،ط:دارالفکر)* "وتجوز إمامة الأعرابي والأعمى والعبد، وولد الزنا والفاسق. كذا في الخلاصة إلا أنها تكره. هكذا في المتون". *درر الحكام: (1/ 109،ط:دار إحياء الكتب العربية)* (وصلاته حاسرا رأسه) للتكاسل وعدم المبالاة (لا للتذلل) حتى لو كان له لم يكره..
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*عاشوراء(دس محرم)کے روزہ کا حکم*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی کی جماعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اعضاء کی پیوند کاری
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سری نماز میں جھرا قرأت کرنے سے سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تنخواہ سے کٹوتی کرنے کی صورت میں کمپنی کی طرف سے اضافی رقم لینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرض نماز کی پہلی دونوں رکعتوں میں ایک سورت پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورتوں کا عید کے موقع پر مہندی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دو جگہ گھر ہونے کی صورت میں قصر کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قسطوں کا کاروبار کرنے اور ویزہ خرید کر قسطوں پر بیچنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ٹشو پیپر سے استنجا کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گھر کی نچلی منزل میں قرآن رکھے ہوں تو اوپر والی منزل پر پیشاب کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جوتا پہن کر نماز پڑھنے کا حکم