معاملات / مالی معاوضات /

ضرورت مند مقروض کو کوئی چیز مہنگی بیچنا

فتوی نمبر : 2783 0000-00-00 60 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے، مجبوری کی حالت میں وہ ایک صاحبِ استطاعت شخص کے پاس جاتا ہے اور کہتا ہے کہ "مہربانی فرما کر فلاں دکان یا شوروم سے میرے لیے چینی، گاڑی یا کوئی اور سامان نقد خرید لیں"۔ وہ صاحبِ استطاعت دکان یا شو روم سے مثلاً ایک لاکھ روپے کا سامان نقد خرید لیتے ہیں اور اسے اپنے قبضے میں لے لیتے ہیں، قبضہ لینے کے بعد اسی مجلس میں اس ضرورت مند کے ساتھ طے کر لیا جاتا ہے کہ وہ یہی سامان اسے ڈیڑھ لاکھ روپے میں قسطوں پر دے گا، طے یہ ہوتا ہے کہ وہ چند ہفتوں یا مہینوں میں قسطیں ادا کرے گا۔ اس کے بعد وہ ضرورت مند شخص مارکیٹ جاتا ہے اور وہی سامان نقد میں مثلاً ایک لاکھ روپے میں فروخت کر دیتا ہے،جو رقم نقد اس کے ہاتھ آتی ہے اس سے وہ اپنا قرض ادا کر دیتا ہے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یہ سارا معاملہ پہلے سے باہمی مشورے سے طے شدہ ہوتا ہے اور ان دونوں ( صاحب استطاعت اور ضرورت مند ) میں سے کسی کا بھی اصل مقصد خرید وفروخت، چینی، گاڑی یا سامان رکھنا نہیں ہوتا، بلکہ صرف پیسے حاصل کرنا مقصود ہوتا ہے۔ قرآن و سنت اور فقہ کی روشنی میں اس لین دین کا شرعی حکم کیا ہے کیا یہ جائز ہے یا ناجائز؟ جزاکم اللہ خیراً

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ طریقہ کار اگرچہ جائز ہے، لیکن اس میں ضرورت مند کی حاجت پوری کرنے کے بجائے دنیاداری اور مفاد پرستی غالب ہے اور اس میں براہ راست سود سے بچنے کے لیے مذکورہ حیلہ اختیار کیا گیا ہے، اس لیے یہ طریقہ ناپسندیدہ ہے، بہتر یہ ہے کہ ضرورت مند کو بلا سود قرض فراہم کیا جائے، احادیثِ مبارکہ میں قرض کی صورت میں بھی کسی کے ساتھ تعاون کرنے کی بڑی فضیلت آئی ہے۔ چنانچہ حدیث مبارکہ ہے : ’’ حضرت براء رضی اللّہ عنہ راوی ہیں کہ رسولِ کریم ﷺ نے فرمایا:جو شخص دودھ کا جانور کسی کو عاریۃً دے یا چاندی (یعنی روپیہ وغیرہ) قرض دے یا کسی راستہ بھولے ہوئے اور نابینا کو کوچہ و راستہ میں راہ بتائے تو اس کو ایک غلام آزاد کرنے کی مانند ثواب ہو گا۔ (ترمذی، مشکواۃ المصابیح الرقم:1917) ‘‘۔

مسند احمد:(188/33،الرقم:19977 ط:موسسة الرسالة)* ’’ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ لَهُ عَلَى رَجُلٍ حَقٌّ، فَمَنْ أَخَّرَهُ كَانَ لَهُ بِكُلِّ يَوْمٍ صَدَقَةٌ»‘‘. ترجمہ: حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس آدمی کا کسی دوسرے بھائی پر کوئی حق (قرضہ وغیرہ) واجب الادا ہو اور وہ اس مقروض کو ادا کرنے کے لیے دیر تک مہلت دے دی تو اس کو ہر دن کے عوض صدقہ کا ثواب ملے گا۔ *الشامیة:(326/5،ط: دارالفکر)* ثم قال في الفتح ما حاصله: إن الذي يقع في قلبي أنه إن فعلت صورة يعود فيها إلى البائع جميع ما أخرجه أو بعضه كعود الثوب إليه في الصورة المارة وكعود الخمسة في صورة إقراض الخمسة عشر فيكره يعني تحريما، فإن لم يعد كما إذا باعه المديون في السوق فلا كراهة فيه بل خلاف الأولى، فإن الأجل قابله قسط من الثمن، والقرض غير واجب عليه دائما بل هو مندوب وما لم ترجع إليه العين التي خرجت منه لا يسمى بيع العينة؛ لأنه من العين المسترجعة لا العين مطلقا وإلا فكل بيع بيع العينة اهـ، وأقره في البحر والنهر والشرنبلالية وهو ظاهر، وجعله السيد أبو السعود محمل قول أبي يوسف، وحمل قول محمد والحديث على صورة العود." *فتح القدیر:(213/7،ط: دارالفکر)* "ثم الذي يقع في قلبي أن ما يخرجه الدافع إن فعلت صورة يعود فيها إليه هو أو بعضه كعود الثوب أو الحرير في الصورة الأولى وكعود العشرة في صورة إقراض الخمسة عشر فمكروه، وإلا فلا كراهة، إلا خلاف الأولى على بعض الاحتمالات، كأن يحتاج المديون فيأبى المسئول أن يقرض بل أن يبيع ما يساوي عشرة بخمسة عشر إلى أجل فيشتريه المديون ويبيعه في السوق بعشرة حالة، ولا بأس في هذا فإن الأجل قابله قسط من الثمن، والقرض غير واجب عليه دائماً بل هو مندوب، فإن تركه بمجرد رغبة عنه إلى زيادة الدنيا فمكروه أو لعارض يعذر به فلا، وإنما يعرف ذلك في خصوصيات المواد ومالم ترجع إليه العين التي خرجت منه لايسمى بيع العينة؛ لأنه من العين المسترجعة لا العين مطلقاً، وإلا فكل بيع بيع العينة ".
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کپڑا کرائے پر دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈیوٹی کی وجہ سے عید کی نماز ترک کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
راستے میں ٹھیلہ لگا کر چیزیں بیچنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
استاد اگردو بچوں سے آیت سجدہ ایک ساتھ سنے تو سجدہ تلاوت واجب ہونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسلامی بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹ کھلوانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سجدۂ سہو کے وجوب کا اصول
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
الو (Owl) پالنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بھول سے پانچویں رکعت کے لیے کھڑے ہونے کے بعد واپس تشہد میں بیٹھنے پر سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پرندوں کو پانی پلانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قسطوں پر کوئی چیز بیچنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ دیکھنے سے وضو ٹوٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قسطوں پر خریدی گئی موٹر کار کی بقیہ قیمت یکمشت ادا کرنا