حظر و اباحت / بدعات و منکرات / توہم پرستی اور بدفالی

نیلی آنکھوں میں قباحت کا حکم

فتوی نمبر : 3322 0000-00-00 12 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب ! نیلی آنکھوں میں از روئے شریعت کوئی قباحت ہے یانہیں؟حوالہ اور دلیل کے ساتھ جواب دیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کسی شخص کی نیلی، سبز، پیلی یا کسی بھی رنگ کی آنکھوں کو منحوس یا شر و فتنہ کا سبب سمجھنا شرعاً درست نہیں، کیونکہ آنکھوں کے رنگ اللہ تعالیٰ کی عطا اور قدرت کی نشانیاں ہیں، لہٰذا کسی مخصوص رنگ کو بذاتِ خود نحوست یا برائی کی علامت سمجھنا غیر شرعی تصور ہے۔

القرآن الکریم:(التین:95:4) لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ. ایضاً:(السجدۃ:7:32) الَّذِي أَحْسَنَ كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهُ.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نیلی آنکھوں میں قباحت کا حکم