عبادات / نماز /

اگر کوئی شخص دوسرے ملک میں مستقل رہائش اختیار کر لے تو وطن اصلی پہنچ کر نماز کیسے پڑھے گا

فتوی نمبر : 3338 0000-00-00 8 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مفتیانِ کرام سے دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ ایک شخص تقریباً 23، 24 سال سے ملائیشیا میں مقیم ہے، وہاں اپنا مدرسہ چلا رہا ہے اور گھر بھی بنا رکھا ہے، جبکہ اس کی بیوی اور بچے پاکستان میں رہتے ہیں۔ وہ پاکستان میں عزیز و اقارب سے ملاقات یا دیگر کاموں کے لیے ایک ہفتے، پندرہ دن یا ڈیڑھ ماہ کے لیے آتا ہے۔ اسلام آباد میں کچھ عرصہ قیام کے بعد گلگت بلتستان کی طرف سفر کرتا ہے، جہاں سے چند دن بعد ملائیشیا واپس جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایسی صورت میں وہ نماز قصر ادا کرے گا یا پوری نماز پڑھے گا؟ جزاکم اللہ خیراً۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پوچھی گئی صورت میں اگر آپ نے ملائیشیا میں مستقل رہائش اختیار کرلی ہے، لیکن آپ کی اہلیہ اور بچے پاکستان میں رہتے ہیں اور آپ کی خاندانی جائیداد بھی پاکستان میں موجود ہے تو پاکستان میں آپ کا سابقہ وطنِ اصلی بھی برقرار رہے گا، جب تک آپ اسے مکمل طور پر ترک کرکے کسی دوسرے مقام کو وطنِ اصلی نہ بنا لیں، لہٰذا آپ پاکستان میں ایک ہفتے یا ڈیڑھ ماہ کے لیے آئیں تو اپنے وطنِ اصلی میں پوری نماز پڑھیں گے، قصر نہیں کریں گے۔ اسی طرح اگر آپ نے ملائیشیا میں مستقل رہائش اختیار کرلی ہے اور وہاں محض عارضی قیام کی نیت سے نہیں، بلکہ مستقل سکونت کا ارادہ کرکے رہ رہے ہیں تو ملائیشیا بھی آپ کا وطنِ اصلی ہوگا اور آپ وہاں پر بھی پوری نماز پڑھیں گے، البتہ پاکستان آتے جاتے ہوئے دورانِ سفر، جب آپ شرعی مسافت طے کر رہے ہوں تو شرائطِ قصر پائے جانے کی صورت میں قصر نماز پڑھیں گے۔ اسی طرح پاکستان پہنچنے کے بعد اگر آپ اپنے وطنِ اصلی سے باہر کسی ایسے مقام پر ہوں جہاں شرعی مسافت کے احکام لاگو ہوتے ہوں تو وہاں بھی قصر نماز پڑھیں گے۔

بدائع الصنائع : (1/ 103،ط:دار الكتب العلمية) «ثم الوطن الأصلي يجوز أن يكون واحدا أو أكثر من ذلك بأن كان له أهل ودار في بلدتين أو أكثر ولم يكن من نيةأهله الخروج منها، وإن كان هو ينتقل من أهل إلى أهل في السنة، حتى أنه لو خرج مسافرا من بلدة فيها أهله ودخل في أي بلدة من البلاد التي فيها أهله فيصير مقيما من غير نية الإقامة، ولا ينتقض الوطن الأصلي بوطن الإقامة ولا بوطن السكنى؛ لأنهما دونه، والشيء لا ينسخ بما هو دونه، وكذا لا ينتقض بنية السفر والخروج من وطنه حتى يصير مقيما بالعود إليه من غير نية الإقامة، لما ذكرنا «أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يخرج من المدينة مسافرا وكان وطنه بها باقيا حتى يعود مقيما فيها من غير تجديد النية. الدر المختار:(2/ 131،ط:دار الفكر ) (الوطن الأصلي) هو موطن ولادته أو تأهله أو توطنه(يبطل بمثله) إذا لم يبق له بالأول أهل، فلو بقي لم يبطل بل يتم فيهما (لا غير و) يبطل (وطن الإقامة بمثله و) بالوطن (الأصلي.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دم شدہ پانی سے غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
باریک دوپٹہ اوڑھ کر نماز پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مضاربت کی شرعی حیثیت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانی مل جانے کے بعد تیمم کے ساتھ ادا کی گئی نماز اور تیمم کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نوکری کے لیے داڑھی کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مکروہ اوقات میں سجدہ تلاوت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر قانونی اشیاء کی خرید و فروخت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورت کے سلام کا جواب دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قرض کے بدلے شرکت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈیوٹی کی وجہ سے عید کی نماز ترک کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حلال چیز اپنے اوپر حرام کرنے کا حکم