ایک کمپنی کا اصول یہ ہے کہ ملازم کام کے اوقات میں کمپنی کا پا بند ہے ، کام کے اوقات کے علاوہ ملازم پر کوئی پابندی نہیں کہ وہ کوئی اور کام کرے یا کہیں جائے ، فارغ اوقات میں ملازم جو چاہے کرسکتا ہے ۔
مذکورہ صورت کا شرعا کیا حکم ہے ؟
مذکورہ صورت شرعی اعتبار سے درست ہے ۔
درر الحكام في شرح مجلة الأحكام: (1/ 456، ط: دار الجيل )
لو استأجر أهل قرية راعيا على أن يكون مخصوصا بهم بعقد واحد، يكون الراعي أجيرا خاصا ولكن لو جوزوا أن يرعى دواب غيرهم كان حينئذ ذلك الراعي أجيرا مشتركا.
فتاویٰ عبادالرحمن :(۴، ۳۷۳ ، ط: رشیدیہ کوئٹہ )
اگر مالک آپ کو مقررہ وقت کے بعد بھی کام کر نے کا کہے تواس اضافی وقت کے بقدر تنخواہ کا مطالبہ کرنے کا آپ شرعا حقدار ہیں ۔