کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی امام کے ساتھ نماز میں شامل ہوا اور امام کے اس کے شامل ہونے سے پہلے ہی نمازمیں کوئی موجب سجدہ سہو کام کرچکا تھا ، تو اب یہ امام کے ساتھ سجدہ سہو میں شامل ہوگا یا نہیں ؟
پوچھی گئی صورت میں مسبوق آدمی کو امام کے ساتھ سجدہ سہو میں شامل ہونا ضروری ہے ،تاہم مسبوق امام کے ساتھ سلام نہ پھیرے ۔
الدرالمختار :(2/ 82، ط: دارالفكر)
(والمسبوق يسجد مع إمامه مطلقا) سواء كان السهو قبل الاقتداء أو بعده .
بدائع الصنائع: (1/ 175، ط: دار الكتب العلمية )
وكذلك المسبوق يسجد لسهو الإمام سواء كان سهوه بعد الاقتداء به أو قبله .
الهندية: (1/ 92، ط: دارالفكر)
(ومنها) أنه يتابع الإمام في السهو ولا يتابعه في التسليم والتكبير والتلبية فإن تابعه في التسليم والتلبية فسدت .