معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / پرورش و تربیت

بچہ کو گود لینے،ولدیت میں اپنا نام لکھوانے کا حکم

فتوی نمبر : 1193 0000-00-00 145 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم! میں نے ایک بچہ گود لیا ہے، جیسا کہ قران پاک میں فرمایا گیا ہے کہ تم لے پالکوں کو ان کے اصل باپ کے نام سے پکارو، لیکن میں اسے اپنا نام دینا چاہتا ہوں میری نیت خالص ہے میں اسے اپنا حقیقی وارث بنانا چاہتا ہوں مجھے ڈر ہے کہ اگر میں نے اس کے باپ کا نام اگے لایا اور اسے احساس ہو گیا کہ میں اس کا باپ نہیں ہوں تو وہ مجھ سے دور ہو جائے گا اور اس کی تربیت بھی مجھ سے نہیں ہو پائے گی پلیز اگر کوئی گنجائش ہے کہ میں اسے اپنا نام دے سکوں یہ بات اس کے سامنے کبھی نہ آئے کہ میں نے اسے اڈاپٹ کیا ہے۔ میری رہنمائی کریں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ کسی بچے کو گود لے کر پالنا جائز ہے، لیکن یہ ضروری ہے کہ لے پالک بچے کی نسبت اس کے حقیقی والد کی طرف کی جائے، لہذا ولدیت میں اپنا نام لکھوانا جائز نہیں،البتہ سرپرست کے خانے میں اپنا نام لکھوایا جاسکتا ہے۔

*القرآن الکریم:(الأحزاب:4:33)* "وَمَا جَعَلَ أَدْعِيَآءَكُمْ أَبْنَآءَكُمْ ذَٰلِكُمْ قَوْلُكُم بِأَفْوَٰهِكُمْ وَٱللَّهُ يَقُولُ ٱلْحَقَّ وَهُوَ يَهْدِي ٱلسَّبِيلَ ٱدْعُوهُمْ لِأٓبَآئِهِمْ هُوَ أَقْسَطُ عِندَ ٱللَّهِۚ فَإِن لَّمْ تَعْلَمُوٓاْ ءَابَآءَهُمْ فَإِخْوَٰنُكُمْ فِي ٱلدِّينِ وَمَوَٰلِيكُمۡۚ وَلَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٞ فِيمَآ أَخْطَأۡتُم بِهِۦ وَلَٰكِن مَّا تَعَمَّدَتْ قُلُوبُكُمۡۚ وَكَانَ ٱللَّهُ غَفُورٗا رَّحِيمًا" *مشكاة المصابيح:(990/2، رقم الحديث:3314،ط:المكتب الاسلامي)* وعن سعد بن أبي وقاص وأبي بكرة قالا: قال رسول الله ﷺ: «من ادعى إلى غير أبيه وهو يعلم أنه غير أبيه فالجنة عليه حرام». *مرقاة المفاتيح:(2170/5،رقم الحديث :3314،ط: دارالفكر)* - (وعن سعد بن أبي وقاص وأبي بكرة قالا: قال رسول الله ﷺ: (من ادعى): بتشديد الدال أي انتسب (إلى غير أبيه وهو يعلم): أي: والحال أنه يعلم (أنه غير أبيه فالجنة عليه حرام): أي: إن اعتقد حله، أو قبل أن يعذب بقدر ذنبه، أو محمول على الزجر عنه ; لأنه يؤدي إلى فساد عريض، وفي بعض النسخ: فالجنة حرام عليه، وهو مخالف للأصول المعتمدة. (متفق عليه) .
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نومولود بچے کے کان میں اذان اور اقامت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کا طلاق کے بعد پیدا ہونے والے بچہ کی پرورش سے انکار اور بچہ گود لینے والے کا ولدیت میں اپنا نام لکھوانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زوجین کی جدائی کی صورت میں بچے کے پرورش کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد بچوں کا حق دار کون ہوگا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کیا طلاق کے بعد پیدا ہونے والے بچے کو ماں اپنے پاس رکھ سکتی ہے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی میں سے کوئی مسلمان ہو توبچے اس کے تابع ہوں گے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچے کی کان میں اذان دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد اولاد کی پرورش کا حق کس کو ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد بچی کی کفالت کے خرچہ کی مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچوں کے بال لمبے رکھنا جس سے لڑکیوں سے مشابہت ہو
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچہ کو گود لینے،ولدیت میں اپنا نام لکھوانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد اولاد کی پرورش کا حق کس کو ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد بچے کی پرورش ماں پر لازم ہے یا نہیں