معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / پرورش و تربیت

زوجین کی جدائی کی صورت میں بچے کے پرورش کا حکم

فتوی نمبر : 1373 0000-00-00 101 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

محترم مفتی صاحب ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میرا بیٹا (جس کی عمر آٹھ سال ہے ) میری پہلی بیوی (جسے میں نے چھ سال پہلے طلاق دی ہے ) کے پاس ہے ، گزشتہ ایک سال میں بیٹے کا نفقہ بھیج رہا ہوں ، لیکن میری سابقہ اہلیہ اسے واپس کررہی ہے ، میں بچے سے ملنے گیا تواسے بھی برا منایا گیا ، چونکہ میرے سسر کا انتقال ہوچکاہے اس لیے میں نے اپنی سابقہ بیوی کے ماموں سے کہا کہ جتنا آپ نے اس بچے پر خرچ کیا ہے وہ میں ادا کردیتا ہوں ، آپ بچہ میرے حوالے کردے ، لیکن انہوں نے دوسال سے اس کا بھی جواب نہیں دیا ۔ اس تناظر میں شریعت کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں کہ میں کیا کروں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ جب بچے کی عمر سات سال تک پہنچ جائے تو ماں کی پرورش سے نکل کر باپ کی پرورش میں آجاتا ہے ، اس دوران اگر عورت لڑکا حوالے کرنےسے انکار کرے ، تو باپ کو یہ حق حاصل ہے کہ لڑکے کو قانونی طور پر لے کر اپنی پرورش میں رکھے ۔

الشامية : (3/ 566، ط: دارالفكر) وفي الفتح: ويجبر الأب ‌على ‌أخذ ‌الولد ‌بعد استغنائه عن الأم لأن نفقته وصيانته عليه بالإجماع اهـ. الهندية: (1/ 542، ط: دارالفكر) والأم والجدة ‌أحق ‌بالغلام ‌حتى يستغني وقدر بسبع سنين وقال القدوري حتى يأكل وحده ويشرب وحده ويستنجي وحده. البحر الرائق : (4/ 184، ط: دارالكتاب الاسلامي ) (قوله والأم والجدة ‌أحق ‌بالغلام ‌حتى يستغني وقدر بسبع) ؛ لأنه إذا استغنى يحتاج إلى تأديب والتخلق بآداب الرجال وأخلاقهم والأب أقدر على التأديب والتعنيف.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نومولود بچے کے کان میں اذان اور اقامت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کا طلاق کے بعد پیدا ہونے والے بچہ کی پرورش سے انکار اور بچہ گود لینے والے کا ولدیت میں اپنا نام لکھوانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زوجین کی جدائی کی صورت میں بچے کے پرورش کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد بچوں کا حق دار کون ہوگا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کیا طلاق کے بعد پیدا ہونے والے بچے کو ماں اپنے پاس رکھ سکتی ہے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی میں سے کوئی مسلمان ہو توبچے اس کے تابع ہوں گے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچے کی کان میں اذان دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد اولاد کی پرورش کا حق کس کو ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد بچی کی کفالت کے خرچہ کی مقدار
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچوں کے بال لمبے رکھنا جس سے لڑکیوں سے مشابہت ہو
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچہ کو گود لینے،ولدیت میں اپنا نام لکھوانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد اولاد کی پرورش کا حق کس کو ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد بچے کی پرورش ماں پر لازم ہے یا نہیں