معاشرت زندگی / حقوق و فرائض / والدین کے حقوق

والدین کی ناراضگی میں عبادت کی قبولیت کا حکم

فتوی نمبر : 170 0000-00-00 193 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

والدین کی ناراضگی میں عبادت کی قبولیت کا حکم

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ عبادات ( نماز ،روزہ وغیرہ)کی دو حیثیتیں ہیں، ایک ذمہ داری کا ادا ہو جانا(فرضیت کا ساقط ہونا)مثلا کوئی شخص نماز پڑھتا ہے یا روزہ رکھتا ہے تو شریعت کی طرف سے جو فرض عائد تھا وہ ادا ہو جاتا ہے،دوسرا اس عمل پر قبولیت اور ثواب کا مرتب ہونا مثلا کوئی شخص والدین کو ناراض کر کے روزہ رکھے، فرض تو اداء ہو جائے گا، لیکن ثواب اور برکت سے محروم رہے گا، لہذا صورت مسئلہ میں عبادت کی فرضیت ساقط ہو جائے گی، البتہ اجر وثواب سے محروم ہو جائے گا،لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ عبادات کو چھوڑدیاجائے،بلکہ عبادات کی ادائیگی بدستور ذمے پر باقی رہے گی اور ان کی ادائیگی کی وجہ سے ادا نہ کرنے کے عذاب سے حفاظت ہوجائے گی۔

المعجم الكبير للطبراني:8/ 119 ،ط: مكتبة ابن تيمية عن أبي أمامة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ‌ثلاثة ‌لا ‌يقبل ‌منهم ‌يوم ‌القيامة صرف، ولا عدل: عاق، ومنان، ومكذب بقدر. فتح الباري لابن حجر :(4/ 86 ط : المكتبةالسلفية) قوله: (لا يقبل منه صرف ولا عدل) بفتح أولهما، واختلف في تفسيرهما فعند الجمهور الصرف الفريضة والعدل النافلة، ....قال عياض: معناه ‌لا ‌يقبل ‌قبول ‌رضا، وإن قبل قبول جزاء،وقيل: يكون القبول هنا بمعنى تكفير الذنب.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کی ناراضگی میں عبادت کی قبولیت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شادی شدہ عورت کے لیے ماں، باپ اور ساس،سسر کی خدمت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کو قبلہ و کعبہ کہنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم کے وفات پر انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کو حقیقی نام سے پکارنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شادی شدہ عورت کے لیے ماں، باپ اور ساس،سسر کی خدمت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کیا والدین کو میوزک چلانے سے منع کرنا نافرمانی میں شمار ہوگا یا نہیں؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کی قدم بوسی کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والدین کی اطاعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سوتیلے والد کی خدمت کا حکم