نجاسات اور پاکی

پکی جگہ پر پیشاب کرنے کے بعد خشک ہو جانے سے جگہ کے پاک ہونے کا حکم

فتوی نمبر :
1887
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

پکی جگہ پر پیشاب کرنے کے بعد خشک ہو جانے سے جگہ کے پاک ہونے کا حکم

سیمنٹ کے فرش پر کوئی بچہ پیشاب کر دے اور تھوڑی دیر بعد پیشاب سوکھ جائے تو پیشاب سوکھ جانے کے بعد جگہ پاک شمار ہوگی یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ سیمنٹ کے فرش پر پیشاب کے خشک ہو جانے کے بعد اس کا اثر (رنگ و بو) ختم ہو گیا ہو تو وہ جگہ بغیر دھوئے پاک شمار ہوگی، اس جگہ نماز درست ہو گی، البتہ پانی سے دھوئے بغیر اس پر تیمم صحیح نہیں۔

حوالہ جات

*البحر الرائق:(1/ 237،ط: دار الكتاب الإسلامي)*
(قوله: والأرض باليبس وذهاب الأثر ‌للصلاة ‌لا ‌للتيمم) أي تطهر الأرض المتنجسة بالجفاف إذا ذهب أثر النجاسة فتجوز الصلاة عليها ولا يجوز التيمم منها لأثر عائشة ومحمد بن الحنفية زكاة الأرض يبسها أي طهارتها، وإنما لم يجز التيمم منها؛ لأن الصعيد علم قبل التنجس طاهرا وطهورا وبالتنجس علم زوال الوصفين،

*الهندية:(1/ 44،ط:دارالفکر)*
(ومنها) الجفاف وزوال الأثر ‌الأرض ‌تطهر ‌باليبس وذهاب الأثر للصلاة لا للتيمم. هكذا في الكافي ولا فرق بين الجفاف بالشمس والنار والريح والظل.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
52
فتوی نمبر 1887کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --