کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا سونے چاندی سے بنا چشمہ استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟
شریعت مطہرہ میں مرد کے لیے سونا چاندی کا استعمال ناجائز اور حرام ہے، لہذا سونے اور چاندی سے بنے ہوئے چشمے کا پہننا مرد کے لیے جائز نہ ہوگا۔
الهندية: (5/ 334، ط: دارالفكر)
وكذا لا يجوز الاكتحال بميل الذهب والفضة وكذا المكحلة وكل ما كان يعود الانتفاع به إلى البدن، كذا في السراج الوهاج.