عبادات / نماز /

پیشاب کے ساتھ یا اس کے بعد آنے والے سفید قطروں کا حکم اور ایسے شخص کی امامت کا حکم

فتوی نمبر : 198 0000-00-00 210 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام وعلیکم مفتیان کرام، سوال یہ ہے بندہ پانچ وقت کی مسجد میں امامت کرتا ہےکل رات سے بندہ کو پیشاب کے ساتھ اور پیشاب کے بعد سفید قطرے آتے ہیں،اب کیا بندہ امامت کرسکتا ہے؟ کہ نہیں

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ جس شخص کو وضو توڑنے والی چیزوں (جیسے: پیشاب، ریح، خون کا بہنا یا پیٹ کا جاری ہونا) میں سے کوئی مستقل عارضہ لاحق ہو اور وہ ایک فرض نماز کے پورے وقت میں اتنی مہلت بھی نہ پاتا ہو کہ وضو کرکے بغیر عذر کے کم از کم فرض نماز ادا کر سکے تو شرعاً ایسا شخص معذور کہلاتا ہے اور معذور شخص غیر معذور افراد کی امامت نہیں کروا سکتا۔ لہٰذا پوچھی گئی صورت میں اگر پیشاب کے بعد سفید قطرے اس قدر آتے ہوں کہ وہ کسی بھی وقت فرض نماز وضو کے بعد قطرے نکلے بغیر مکمل نہیں کر سکتا تو وہ معذورِ شرعی ہے اور اس کی امامت جائز نہیں،لیکن اگر یہ قطرے پیشاب کے فوراً بعد یا کچھ دیر تک آتے ہیں اور اس کے بعد رک جاتے ہیں اور اس دوران نماز ادا کی جا سکتی ہے تو وہ معذور شرعی نہیں،ایسی صورت میں اس کی امامت درست ہے۔

بدائع الصنائع:(1/ 139،المکتبة العلمیة) «ولا يصح اقتداء الصحيح بصاحب العذر الدائم؛ لأن تحريمة الإمام ما انعقدت للصلاة مع انقطاع الدم فلا يجوز البناء، ولأن الناقض للطهارة موجود، لكن لم يظهر في حق صاحب العذر للعذر، ولا عذر في حق المقتدي. حاشية ابن عابدين : (1/ 305،ط:دارالفکر) «وصاحب عذر من به سلس) بول لا يمكنه إمساكه (أو ‌استطلاق ‌بطن ‌أو ‌انفلات ‌ريح أو استحاضة) أو بعينه رمد أو عمش أو غرب، وكذا كل ما يخرج بوجع ولو من أذن وثدي وسرة (إن استوعب عذره تمام وقت صلاة مفروضة)بأن لا يجد في جميع وقتها زمنا يتوضأ ويصلي فيه خاليا عن الحدث. حاشية ابن عابدين : (1/ 578،ط:دارالفکر) «(وكذا لا يصح الاقتداء بمجنون مطبق أو متقطع في غير حالة إفاقته وسكران) أو معتوه ذكره الحلبي (ولا طاهر بمعذور) هذا.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
متعین کمیشن کی صورت میں مارکیٹنگ پر خرچ کی کمی یا زیادتی کی صورت میں کمیشن کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قضا نماز پڑھنے کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نوٹوں والا ہار خریدنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار کو استنجا کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھوٹے قرآن کریم کو جیب میں رکھ کر بیت الخلا جانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امام کے ساتھ پانچویں رکعت میں شامل ہونے والی کی نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کوئی چیز فروخت کرکے واپس کم قیمت پر خریدنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عاشوراء کےدن اپنے گھر والوں پر فراخی کی فضیلت*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی کی جماعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میک اپ اور بیوٹی پارلر
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سری نماز میں جھرا قرأت کرنے سے سجدہ سہو کا حکم