السلام علیکم،
میں ابوظہبی میں بیوی بچوں کے ساتھ رہتا ہوں۔ میرا بیوی کے ساتھ اکثر اوقات جھگڑا رہتا ہے، اس دفعہ جھگڑا بہت شدید بڑھ گیا اور شدید لڑائی اور غصے کے دوران میں نے غصے میں پھر غیر ارادی طور پر میں نے گالیاں دیتے ہوئے کہا:
"کہ تیری ماں کو بھی طلاق ہوئی تھی اور تمہیں بھی طلاق ہوگی۔"
کیونکہ لڑائی شدید تھی اور حواس باختہ تھا اور میرا غصہ اتنا زیادہ تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ میں کیا بول رہا ہوں۔ تو جو باتیں شدید لڑائی میں منہ سے نکل رہی تھیں اس کا پتہ نہیں چل رہا تھا۔ اس لڑائی میں میری بیوی بھی دو بدو جواب دے رہی تھی، جس سے میرا غصہ بڑھتا گیا۔ اسی دوران میری بیوی دوسرے کمرے میں چلی گئی اور اپنے آپ کو دوسرے کمرے میں بند کر دیا بیوی کا بعد میں کہنا تھا کہ شدید لڑائی اور غصے میں میں نے کہا کہ تمہیں طلاق ہے۔ جبکہ لڑائی اور غصے میں جو بھی الفاظ نکلے مجھے یاد نہیں ہیں۔ لڑائی کے دوران میں نے یہ بھی کہا کہ جاؤ، چلی جاؤ، جہاں جانا ہے، جاؤ۔ جو کچھ لے جانا چاہو، لے جاؤ۔ اور اپنے بیٹے کو بھی ساتھ لے جانا چاہتی ہو تو لے جاؤ۔
میں حلفاً کہتا ہوں کہ میری کوئی طلاق کی نیت نہیں تھی۔ نہ یہ ساری باتیں ارادتاً کہی ہیں۔ نہ میں نے ایسا ہوش میں کہا ہے کہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں۔ نہ ایسا کہا ہے کہ تم مجھ پر طلاق ہو۔ نہ میری طلاق کی کوئی نیت تھی۔ میری بیوی کا کہنا ہے کہ میں نے اس سے پہلے بھی لڑائی کے دوران کہا تھا کہ جاؤ طلاق ہو جاؤ۔ جبکہ میں نے یہ نہیں کہا کہ میں تمہیں طلاق دیتا ہوں۔
برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں۔ میں اپنی بیوی کو چھوڑنا نہیں چاہتا، ہمارے چھوٹے بچے ہیں۔