میری ہول سیل کی دکان ہے،جس میں ہر طرح کے پائپ کی خرید و فروخت ہوتی ہے،پلمبر کو جس چیز کی ضرورت ہوتی ہے وہ اٹھا کر لے جاتا ہےادھار پر، مدت کی تعین کے بغیر،کیا ہمارا اس طرح اشیاء فروخت کرنا درست ہے؟
واضح رہے ہر نیا سودا کرتے وقت مدت متعین کرنا ضروری ہے، لہذا آپ کا اس طرح فروخت کرنا درست نہیں۔
کما فی القرآن الکریم:
یا ایھا الذین آمنوا اذا تداینتم بدین الی اجل مسمی فااکتبوہ
البقرہ:282
کما فی الشامی:
ولزم تاجیل کل دین ان قبل المدیون قولہ و لزم تاجیل کل دین الدین ما وجب فی ذمۃبعقد او استھلاک
ابن عابدین،محمد امین:ج5،ص156،م سعید
کما فی البحر الرائق:
(وتاجیل کل دین الاالقرض) ای صح لان الدین حقہ فلہ ان یوخذۃ
ابن نجیم،محمد بن حسین:ج6،ص202،م رشیدیہ