امانت و ودیعت

یتیم کے مال میں تصرف کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
2256
معاملات / امانات / امانت و ودیعت

یتیم کے مال میں تصرف کرنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان گرامی اس مسئلے کے بارے میں ایک بندہ فوت ہوا اور اس نے کافی سارا مال چھوڑ دیا اب ایک دوسرا بندہ ان یتیم ورثہ کے مال میں تصرف کرنا چاہتا ہے اس شخص کا تصرف کرنا کیسا ہے

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے یتیم کے مال کو اپنے ذاتی استعمال میں لانا جائز نہیں ہے ،البتہ یتیم کی ضروریات پوری کرنے کے لیے اس کے مال میں تصرف کی جا سکتی ہے، اس کے علاوہ استعمال کی اجازت نہیں ۔

حوالہ جات

القرأن الكريم:[النساء:/4 2]
وَءَاتُواْ ٱلۡيَتَٰمَىٰٓ أَمۡوَٰلَهُمۡۖ وَلَا تَتَبَدَّلُواْ ٱلۡخَبِيثَ بِٱلطَّيِّبِۖ وَلَا تَأۡكُلُوٓاْ أَمۡوَٰلَهُمۡ إِلَىٰٓ أَمۡوَٰلِكُمۡۚ إِنَّهُۥ كَانَ حُوبٗا كَبِيرٗا.

الموسوعة الفقهية الكويتية: (45/ 256، ط: وزارة الاوقاف الشئون الاسلامية )
إن كان لليتيم مال فعلى الوصي ‌الإنفاق ‌عليه ‌بالمعروف لا على وجه الإسراف ولا على وجه التضييق.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
4
فتوی نمبر 2256کی تصدیق کریں