عبادات / حج و عمرہ / طواف و سعی

سعی سے پہلے حلق کروانا

فتوی نمبر : 2507 0000-00-00 29 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتی صاحب ! اگر ایک آدمی سعی چھوڑ کر حلق کر لیتا ہے اور اس کو علم نہیں ہے اور سلے ہوئے کپڑے بھی پہن لیتا ہے تو اب اس کے لیے کیا حکم ہے کیا اس پر دم لازم ہوگا یا نہیں ؟ اور اگر وہ دوبارہ سعی کرتا ہے تو اس کے لیے احرام باندھنا ضروری ہے یا سلے ہوئے کپڑوں میں بھی کر سکتا ہے۔ اگر دم لازم ہو تو اس کی معافی کی کوئی صورت ہوسکتی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عمرہ کے ارکان میں ترتیب کا لحاظ رکھنا واجب ہے، یعنی پہلے طواف، پھر سعی، اور اس کے بعد حلق یا قصر کیا جائے۔ اگر کسی نے سعی کیے بغیر حلق کروالیا تو اس پر دم دینا لازم ہے، دم کے بعد سعی کے اعادے کی ضرورت نہیں، چونکہ احرام کھول دیا ہے اس لیے اگر دوبارہ سعی کرنا چاہے تو احرام باندھنا ضروری نہیں۔بلکہ انہیں سلے ہوئے کپڑوں میں بھی سعی کرسکتے ہیں ۔ البتہ دم معاف نہیں ہوگا ، کیونکہ ارکان عمرہ میں ترتیب واجب ہے ، وہ ادا نہ ہوئی ۔

*البحر الرائق:(25/3،ط:دار الكتاب الإسلامي)* وترك الواجب من غير عذر يوجب الدم، ولو أعاده بعد ما حل وجامع لم يلزمه دم؛ لأن السعي غير مؤقت في نفسه إنما الشرط أن يأتي به بعد الطواف، وقد وجد. اهـ. وكذا لو أتى به بعد ما رجع إلى أهله، وعاد إلى مكة لكنه يعود بإحرام جديد. *أيضاً:(357/2،ط:دار الكتاب الإسلامي)* وقد قدمنا أن هذا السعي واجب وليس بركن للحديث «اسعوا فإن الله كتب عليكم السعي» قاله - عليه السلام - حين كان يطوف بين الصفا والمروة فإنه ظني وبمثله لا يثبت الركن؛ لأنه إنما يثبت عندنا بدليل مقطوع فما في الهداية من تأويله بمعنى كتب استحبابا فمناف لمطلوبه؛ لأنه الوجوب وجميع السبعة الأشواط واجب لا الأكثر فقط *الهندية:(247/1،ط: دارالفكر)* ومن ترك السعي بين الصفا والمروة فعليه دم وحجه تام كذا في القدوري.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
صفا اور مروہ کے درمیان سات کے بجائے چودہ چکر لگانےکا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طواف میں غلطی سےآٹھ چکر لگانے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نفلی طواف کے بعد سعی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک وقت میں ایک سے زیادہ طواف کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سعی کے بغیر لوٹ جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک کپڑوں میں طواف کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مروہ سے سعی شروع کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طوافِ عمرہ کے بعد سعی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طوافِ عمرہ کے بعد سعی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سعی سے پہلے حلق کروانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حیض کی حالت میں سعی کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طواف میں غلطی سےآٹھ چکر لگانے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک وقت میں ایک سے زیادہ طواف کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نفلی طواف کے بعد سعی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بغیر وضو صفا مروہ کی سعی کرنا