طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

مسجد کے ٹینک میں مرا ہوا کوا پائے جانے کی صورت میں پانی اور نمازوں کا حکم

فتوی نمبر : 2566 0000-00-00 38 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مسئلہ یہ ہے کہ مسجد کی ٹینکی میں کوا گر گیا تھا ، معلوم نہیں کہ کب گرا ، مگر جب پانی نے بدبو شروع کی تو پتہ چلا کہ ٹینکی میں کوا مرگیا ہے جو بالکل خراب ہوگیا تھا اور امام صاحب نے بھی ساری نمازیں اسی پانی کی وضو سے پڑھائی ہیں ایک اور مسئلہ بھی ہے وہ یہ ہے کہ اس میں ایسے لوگ تھے جنہوں نے اپنے گھروں میں وضو کیا ہوا تھا، زیادہ لوگ یہاں اپنے گھروں میں وضو کیا کرتے ہیں، اس کا حکم بتائیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

1)واضح رہے کہ اگر مسجد کی ٹینکی 225 اسکوائر فٹ سے کم ہو تو ایسی صورت میں کوا گر کر مرنے سے ٹینکی کا پانی ناپاک ہو جائے گا اور پورا پانی نکال کر ٹینکی کو دھونا ضروری ہوگا۔ 2)اگر کوے کے گر کر مرنے کا وقت معلوم ہو تو گرنے کے وقت سے جتنی نمازیں اس پانی سے وضو کر کے پڑھی گئی ہوں، ان سب کا اعادہ لازم ہوگا اور اگر وقت معلوم نہ ہو تو پھر تفصیل یہ ہے کہ اگر کوا پھولا اور پھٹا نہ ہو تو ایک دن ایک رات کی نمازوں کا اعادہ لازم ہوگا۔ اور اگر کوا پھول یا پھٹ گیا ہو تو تین دن اور تین راتوں کی نمازوں کا اعادہ لازم ہوگا۔ نیز چونکہ امام صاحب نے اسی ناپاک پانی سے وضو کرکے نمازیں پڑھائی ہیں، اس لیے امام صاحب کی نماز کے ساتھ مقتدیوں کی نمازیں بھی ادا نہیں ہوئیں، اگرچہ بعض مقتدیوں نے گھروں میں پاک پانی سے وضو کیا ہو، کیونکہ مقتدی کی نماز، امام کی صحیح نماز پر موقوف ہوتی ہے،لہذا ان نمازوں کا اعادہ کرنا بھی ضروری ہے۔

*الدرالمختار: (34،ط:دارالفكر)* (إذا وقعت نجاسة) ليست بحيوان ولو مخففة أو قطرة بول أو دم أو ذنب فأرة لم يشمع، فلو شمع ففيه ما في الفأرة (في بئر دون القدر الكثير) على ما مر، ولا عبرة للعمق على المعتمد (أو مات فيها) أو خارجها وألقي فيها ولو فأرة يابسة على المعتمد إلا الشهيد النظيف والمسلم المغسول، أما الكافر فينجسها مطلقا، كسقط، (حيوان دموي) غير مائي لما مر (وانتفخ) أو تمعط (أو تفسخ) ولو تفسخه خارجها ثم وقع فيها. ذكره الوالي (ينزح كل مائها) الذي كان فيها وقت الوقوع. *الهندية: (1/ 20،ط:دارالفكر)* وإذا وجد في البئر فأرة أو غيرها ولا يدرى متى وقعت ولم تنتفخ أعادوا صلاة يوم وليلة إذا كانوا توضئوا منها وغسلوا كل شيء أصابه ماؤها وإن كانت قد انتفخت أو تفسخت أعادوا صلاة ثلاثة أيام ولياليها وهذا عند أبي حنيفة رحمه الله وقالا: ليس عليهم إعادة شيء حتى يتحققوا متى وقعت. كذا في الهداية وإن علم وقت وقوعها يعيدون الوضوء والصلاة من ذلك الوقت بالإجماع.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عنوان : بغیر ٹیک لگائے ہوئے سونے سے وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناقض وضو
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جاگنے کے بعد شلوار پر نشان دیکھ کر غسل کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوہا اور چھچھوندر کی بیٹ ٹینکی یا بالٹی میں گر جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوہے کا پانی میں منہ مارنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
برتن یا کپڑے دھوتے وقت لگنے والی چھینٹوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غسل خانہ میں وضو کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پلاسٹک کے برتنوں کے پاکی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غسل کے بعد قطرے نکلنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
وضو اور غسل میں کریم اور تیل ہٹانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانی کے ٹینک سے نجاست گرے بغیر بدبو آنا شروع ہو جائے تو کیا حکم ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ پر ٹشو رکھنے کی صورت میں نکلنے والے قطرے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈول کی ناپاک رسی کنویں میں ڈالی گئی تو کیا پانی ناپاک ہوگا؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پلاسٹک کی شیٹ پاک کرنے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سنی پلاسٹ پر مسح کرنے والے کی امامت*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
موبائل اسکرین پر لگی نجاست کو پاک کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذی کے نکلنے سے غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
واشنگ مشین میں مختلف کمپنیوں سے آئے ہوئے کپڑوں کے دھونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پرندوں کی بیٹ کپڑے پر لگنے کی صورت میں نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم دھوبی سے کپڑے دھلوانے سے کپڑوں کے پاک ہونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جماع کے بعد غسل سے پہلے پیشاب کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہاتھ پر الفی لگی ہو تو وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کینولہ کی جگہ پر دوران وضو مسح کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پیشاب کے بعد منی کے نکلنے کا حکم