عبادات / روزہ و رمضان / نفلی روزوں کے احکام

ایام تشریق کا مطلب اور 9 ذی الحجہ کے روزے کی فضیلت

فتوی نمبر : 2600 0000-00-00 0 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ 9 ذوالحجہ کا دن ایام تشریق میں شامل ہے یا نہیں؟اگر شامل ہے تو ایام تشریق کے روزوں سے منع کیا گیا لیکن 9 ذوالحجہ کے روزے کی فضیلت وارد ہے، اس کا کیا مطلب ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایامِ تشریق ذوالحجہ کے چار دن ہیں، یعنی 10، 11، 12 اور 13 ذوالحجہ، 9 ذوالحجہ کا دن ایام تشریق میں شامل نہیں ہے، البتہ تکبیراتِ تشریق کا آغاز 9 ذوالحجہ کی فجر سے ہوتا ہے اور 13 ذوالحجہ کی عصر تک ہر فرض نماز کے بعد پڑھی جاتی ہیں۔ تکبیراتِ تشریق ہی کی وجہ سے انہیں ایام تشریق کہا جاتا ہے ۔ عرفہ کے دن کا روزہ نہایت فضیلت والا ہے، احادیث میں آیا ہے کہ یہ روزہ ایک سال گزشتہ اور ایک آئندہ سال کے گناہوں کا کفارہ بنتا ہے، یہ فضیلت حاجی اورغیر حاجی دونوں کے لیے ہے، البتہ حاجی اگر روزہ رکھنے سے کمزوری محسوس کرے اور ارکانِ حج کی ادائیگی میں دشواری ہو تو اس کے لیے روزہ نہ رکھنا بہتر ہے۔

*سنن الترمذي:(115/2،رقم الحديث:749،ط: دارالغرب الإسلامي)* حدثنا قتيبة وأحمد بن عبدة الضبي، قالا: حدثنا حماد بن زيد،عن غيلان بن جرير، عن عبد الله بن معبد الزماني،عن أبي قتادة أن النبي ﷺ قال: «صيام يوم عرفة إني أحتسب على الله أن يكفر السنة التي قبله والسنة التي بعده». *السنن الکبری للبیہقي:(440/3 ،رقم الحديث:6278،ط:دار الكتب العلمية)* أخبرنا أبو بكر بن الحارث الفقيه، أنبأ أبو محمد بن حيان الأصبهاني، أنبأ أبو يعلى، ثنا يحيى بن أيوب المقابري، ثنا حسان بن إبراهيم، ثنا عبد الرحمن بن مسهر، عن عمرو بن شمر، عن جابر، عن عبد الرحمن بن سابط، عن جابر قال: «كان النبي ﷺ يكبر يوم عرفة صلاة الغداة إلى صلاة العصر آخر أيام التشريق». *فتح الباري:(457/2،ط:المكتبة السلفية)* قوله: (باب فضل العمل في أيام التشريق) مقتضى كلام أهل اللغة والفقه أن أيام التشريق ما بعد يوم النحر على اختلافهم، هل هي ثلاثة أو يومان؟ لكن ما ذكروه من سبب تسميتها بذلك يقتضي دخول يوم العيد فيها. *الشامية:(375/2،ط: دارالفكر)* والمندوب كأيام البيض من كل شهر ويوم الجمعة ولو منفردا وعرفة ولو لحاج لم يضعفه.(قوله: لم يضعفه) صفة لحاج أي إن كان لا يضعفه عن الوقوف بعرفات ولا يخل بالدعوات محيط فلو أضعفه كره.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دس محرم کے روزے کی فضیلت*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
محرم میں روزے کتنے اور کون سی تاریخ کو رکھنا افضل ہے؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نفلی روزے سحری کے بغیر رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رمضان اور شوال کے چھ روزے رکھنے والا پورے سال روزے رکھنے والے کی طرح ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاجی کے لیے عرفہ کے دن کے روزے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایام تشریق کا مطلب اور 9 ذی الحجہ کے روزے کی فضیلت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پیر اور جمعرات کے دن روزہ رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جمعہ کے دن روزہ رکھنے کا حکم