عبادات / نماز /

غیر مقلد امام کے پیچھے نماز کا حکم

فتوی نمبر : 315 0000-00-00 177 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

سوال یہ ہے کہ قریب میں مسجد ہے وہ غیر مقلدین حضرات کی ہے تو ان کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے یا اپنی نماز الگ سے پڑھوں؟ سوال یہ ہے کہ قریب میں مسجد ہے وہ غیر مقلدین حضرات کی ہے تو ان کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے یا اپنی نماز الگ سے پڑھوں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ جو شخص تقلید کو شرک، خلفائے راشدین کی سنن کو بدعت کہتا ہو اور ائمہ مجتہدین کی توہین کرے وہ فاسق ہے، اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، لہذا جو غیر مقلدین ایسے ہیں، ان کے پیچھے نماز پڑھنے سے پرہیز کیا جائے،اگر مجبورا غیر مقلد کے پیچھے نماز پڑھی جائے اس کی اقتدا صحیح ہے ،لیکن شرط یہ ہے کہ وہ نماز کے ارکان و شرائط میں مقتدی کے مذہب کی رعایت کرتا ہو، ایسا عمل نہ کرے جس سے مقتدی کے ہاں نماز فاسد ہوتی ہو، جیسے کپڑے کے موزوں پر مسح ، لہذا کوشش کر کے کسی صحیح العقیدہ شخص کی اقتدا میں نماز ادا کرنی چاہیے، اگر قریب میں کوئی ایسی مسجد نہ ہو جس میں صحیح عقیدہ والا امام موجود ہو تو جماعت کی فضیلت حاصل کرنے کے لیے اس کی اقتدا میں نماز ادا کرلی جائے۔

الشامية :(7/2،ط: دارالفكر)* (قوله كما بسطه في البحر) حيث ذكر أن الحاصل أنه إن علم الاحتياط منه في مذهبنا فلا كراهة في الاقتداء به وإن علم عدمه فلا صحة، وإن لم يعلم شيئا كره. *البحر الرائق:(50/2،ط: دارالكتاب الإسلامي)* (قوله الأول أن يعلم منه الاحتياط في مذهب الحنفي) انظر هل المراد بالاحتياط الإتيان بالشروط والأركان أو ما يشمل ترك المكروه عندنا كترك رفع اليدين عند الانتقالات وتأخير القيام عن محله في القعود الأول بسبب الصلاة على النبي - صلى الله تعالى عليه وسلم - وظاهر كلام الشيخ إبراهيم في شرح المنية الأول فإنه قال وأما الاقتداء بالمخالف في الفروع كالشافعي فيجوز ما لم يعلم منه ما يفسد الصلاة على اعتقاد المقتدي عليه الإجماع إنما اختلف في الكراهة اهـ. *فتاوی رحیمیہ:(183/4،ط:دارالاشاعت)میں ہے* سوال: غیر مقلد امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ جواب: مقلدین و غیر مقلدین میں بہت سے اصولی و فروعی اختلاف ہیں،مثلاً یہ لوگ صحابہ کو معیار حق نہیں مانتے،ائمہ اربعہ پر سب وشتم کرتے ہیں،اور ان کی تقلید کو جس پر امت کا اجماع ہوچکاہے اس کو بدعت بلکہ بعض تو شرک تک کہہ دیتے ہیں ،اور اسی طرح بہت سے اجماعی مسائل کے منکر ہیں،بیس رکعت تراویح کو بدعت عمری کہتے ہیں،وقوع طلاق ثلاثہ کو قرآن و حدیث کے خلاف کہتے ہیں،جمعہ کی اذان اوّل کو بدعت عثمانی کہتے ہیں،اور بعض تو چار سے زائد عورتوں سے نکاح کو جائز کہتے ہیں،متعہ کے جواز کے قائل ہیں،اس لیے ہمارے اکابرین فرماتے ہیں کہ حتی الوسع ان کے پیچھے نماز نہ پڑھی جائے،اور نماز جیسی اہم عبادت کو مشتبہ طور پر ادا کرنا کس طرح مناسب ہوسکتا ہے؟اور اگر کسی مجبوری کی وجہ سے ان کے پیچھے نماز پڑھ لی تو احتیاطاً بعد میں اعادہ کرلے۔
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قضا نماز پڑھنے کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ایک ہزار کا نقلی نوٹ پانچ سو میں خریدنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار کو استنجا کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مرد کے لیے پاؤں کے تلووں پر مہندی لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امام کے ساتھ پانچویں رکعت میں شامل ہونے والی کی نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مضاربت میں متعین نفع کی شرط
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بِلّیوں کی نس بندی (Neutering/Vasectomy) کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی کی جماعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آسمان کے گرجنے کی حقیقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سری نماز میں جھرا قرأت کرنے سے سجدہ سہو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیع فضولی کا حکم