عبادات / جنائز / تجہیز و تکفین

میت کمیٹی کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر : 3384 0000-00-00 10 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع درجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے گاؤں میں ایک کمیٹی قائم ہے جس کا طریقہ کار یہ ہے کہ گاؤں کا ہر فرد جو فیملی والا ہو، وہ اس کا پابند ہے کہ ہر مہینہ میں ایک مخصوص رقم کمیٹی کے پاس جمع کرے گا، پھر جب گاؤں میں کسی گھر میں میت ہو جائے تو میت کے گھر والوں کو اور اسی طرح باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کو اور گاؤں کے جو لوگ خدمت پر مامور ہوں، ان سب کو اس کمیٹی کے پیسوں سے کھانا کھلایا جاتا ہے، بالفاظ دیگر مروجہ میت کمیٹی آیا شرعا اس طرح کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز نہ ہو تو اس کی جائز صورت تحریر کر دی جائے ۔ والسلام

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ فوتگی کے موقع پر میت کے گھر والوں کے لیے کھانے اور دیگر ضروریات کا انتظام شرعا رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی ذمہ داری ہے، لیکن آج کل اس ذمہ داری میں کوتاہی کے باعث مختلف کمیٹیاں بنائی جاتی ہیں، جن میں عموماً چند شرعی قباحتیں پائی جاتی ہیں، مثلاً: 1) امیر و غریب سے یکساں چندہ لینا، جس میں عموماً غریب کی رضامندی شامل نہیں ہوتی۔ 2) جمع شدہ فنڈ کی زکوٰۃ ادا نہ کرنا،حالانکہ سال گزرنے پر اس کی زکوۃ ادا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ 3) ایک دوسرے سے تعاون کو مشروط کر دینا، جس سے سود اور جُوا کا پہلو پیدا ہو جاتا ہے۔ 4) ممبر کی وفات کے بعد اس کی جمع شدہ رقم ورثہ کو واپس نہ کرنا، حالانکہ وہ اس کی ملکیت ہوتی ہے،کیونکہ میت کمیٹی کی انتظامیہ دراصل چندہ دینے والے کی طرف سےفوتگی کے موقع پر رقم خرچ کرنے کی وکیل ہوتی ہے اور وکیل جب تک رقم کو خرچ نہیں کرلیتا وہ چندہ دینے والے کی ملکیت میں رہتی ہے، اس لیے یہ رقم خرچ ہونے سے پہلے شرعاً چندہ دینے والے کی ملکیت ہوتی ہے، لہذاسال گزرنے پر اگر مالک صاحبِ نصاب ہو تو اس کے ذمے اس رقم کی زکاة ادا کرنا لازم ہے،اسی طرح اگر کمیٹی کا کوئی ممبر اپنی جمع کرائی گئی رقم خرچ ہونے سے پہلے فوت ہو جائے تو اس کے حصہ کی رقم اس کی ملکیت میں ہونے کی وجہ سےاس کے ورثہ کو واپس کرنا ضروری ہوتا ہے، اس لیے ایسی کمیٹیاں بنانا شرعاً درست نہیں، البتہ اگر درج ذیل شرائط پر عمل کیا جائے تو فوتگی کے تعاون کے لیے جائز کمیٹی (وقف) قائم کی جاسکتی ہے: 1) چند افراد ابتدا میں باہمی رضامندی سے کچھ رقم جمع کر کے وقف قائم کریں اور یہ طے کریں کہ اگر کبھی وقف ختم ہو تو بقیہ رقم فقراء پر خرچ ہوگی۔ 2)وقف کی شرط رکھی جائے کہ جو شخص وقف کو ماہانہ چندہ دے گا اس وقف کی پہلی ترجیح یہ ہوگی کہ اس کے گھر میں فوتگی پر حسبِ استطاعت تعاون کیا جائے گا، یہ تعاون چندہ کی مقدار پر منحصر نہیں ہوگا، بلکہ حالات کو دیکھ کر طے ہوگا۔ 3) چندہ دینے والے کسی بھی طرح قانونی یا نقدی مطالبہ نہیں کر سکیں گے۔ 4)وقف وقتاً فوقتاً ایسے غریب افراد کی فوتگی پر بھی تعاون کرے گا جو چندہ نہیں دیتے۔ 5)کسی کو چندہ دینے پر مجبور نہ کیا جائے۔ 6) وقف كا ممبر بننے كے ليے حقيقی اخراجات کے علاوہ کسی قسم کی کوئی رقم وصول نہ کی جائے، نیز اگر کوئی ممبر غریب ہونے کی وجہ سے کبھی طے شدہ رقم سے کم دے تو اس کی بھی گنجائش رکھی جائے۔ 7) امیر و غریب سب پر برابر خرچ کیا جائے اور عام حالات میں ایک دن سے زیادہ کھانے کا انتظام نہ کیا جائے، مگر ضرورت ہو تو گنجائش ہے، ان شرائط کے ساتھ قائم وقف پر زکوٰۃ لازم نہیں ہوگی اور ممبر کے چھوڑ دینے یا فوت ہونے کی صورت میں بھی جمع شدہ رقم واپس نہیں کی جائے گی، کیونکہ وہ وقف کی ملکیت بن چکی ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ میت کے لیے ایصالِ ثواب ہر وقت اور ہر جگہ جائز ہے، قرآن کی تلاوت، دعا، تسبیح، صدقہ اور حتیٰ کہ کھانا کھلانا بھی دن کی کوئی تعیین کیے بغیر کیا جا سکتا ہے اور اس کا ثواب بھی میت کو پہنچتا ہے۔ البتہ چونکہ بعض جگہ مخصوص دنوں میں کھانا کھلانا ایک رسم کی شکل اختیار کر چکا ہے، اس لیے ایسی بناوٹی اور خود ساختہ پابندیوں سے احتراز ضروری ہے۔

*سنن الترمذي:(312/2،رقم الحديث:998،ط:دار الغرب الإسلامي)* حدثنا أحمد بن منيع وعلي بن حجر ، قالا: حدثنا سفيان بن عيينة ، عن جعفر بن خالد، عن أبيه ، عن عبد الله بن جعفر قال: «لما جاء نعي جعفر» قال النبي ﷺ: اصنعوا لأهل جعفر طعاما، فإنه قد جاءهم ما يشغلهم.هذا حديث حسن. وقد كان بعض أهل العلم يستحب أن يوجه إلى أهل الميت شيء لشغلهم بالمصيبة، وهو قول الشافعي.وجعفر بن خالد هو ابن سارة، وهو ثقة، روى عنه ابن جريج. *بذل المجهود:(404/10،ط:مركز الشيخ أبي الحسن الندوي)* والمعنى جاءهم ما يمنعهم من الحزن عن تهيئة الطعام لأنفسهم، والمراد طعام يشبعهم يومهم وليلتهم؛ فإن الغالب أن الحزن الشاغل عن تناول الطعام لا يستمر أكثر من يوم.وقيل: يحمل لهم طعام إلى ثلاثة أيام مدة التعزية، ثم إذا صنع لهم ما ذكر، سن أن يلح عليهم في الأكل لئلا يضعفوا بتركه استحياء، أو لفرط جزع،واصطناعه من بعيد أو قريب للنائحات شديد التحريم؛ لأنه إعانة على المعصية، واصطناع أهل الميت لأجل اجتماع الناس عليه بدعة مكروهة، بل صح عن جرير - رضي الله عنه -: كنا نعده من النياحة، وهو ظاهر في التحريم. *الشامية:(240/2،ط: دارالفكر)* ويكره اتخاذ الطعام في اليوم الأول والثالث وبعد الأسبوع ونقل الطعام إلى القبر في المواسم، واتخاذ الدعوة لقراءة القرآن وجمع الصلحاء والقراء للختم أو لقراءة سورة الأنعام أو الإخلاص. والحاصل أن اتخاذ الطعام عند قراءة القرآن لأجل الأكل يكره. *ملتقى الابحر:(493/1،ط:دار الكتب العلمية)* يبدأ من تركة الميت بتجهيزه ودفنه بلا إسراف ولا تقتير ثم تقضى ديونه ثم تنفذ وصاياه من ثلث ما بقي بعد الدين، ثم يقسم الباقي بين ورثته ويستحق الإرث بنسب ونكاح وولاء. ويبدأ بأصحاب الفروض ثم بالعصاب النسبية، ثم بالمعتق ثم عصبته....الخ
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو غسل دینا،شوہر کا بیوی کی لاش کو دیکھنا ،چھونا ، غسل دینا اور قبر میں اتارنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے جسم سے اگر کوئی نجاست خارج ہو تو دوبارہ غسل دینا ضروری نہیں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کو غسل دینے کے بعد غسل کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قریب المرگ اور میت کے نماز جنازہ اورکفن ،دفن کے احکام
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جلے ہوئے مردے کو غسل دینے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کا بیوی کو غسل دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے زیر ناف بال کاٹنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے مصنوعی دانت نکالنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کو سردخانے میں رکھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کو کفن دینے کے بعد اگر پاخانہ وغیرہ نکل جائے تو اس کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
خنثیٰ مشکل کو غسل مرد دے گا یا عورت ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ظلما شہید ہونے والے کی تدفین میں تاخیر کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کے کفن دفن کا خرچہ شوہر کے ذمہ ہوگا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پرانی قبر میں کسی اور کی تدفین کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احرام کی چادروں کو کفن میں استعمال کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے کفن پر خوشبو لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کے کفن،دفن میں تاخیر کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میت کمیٹی کی شرعی حیثیت