طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

تیمم طہارت مطلقہ ہے

فتوی نمبر : 544 0000-00-00 157 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی نے ظہر کے نماز کے لیے تیمم کیا تو یہ شخص اس تیمم سے عصر کی نماز پڑھ سکتا ہے یا عصر کاوقت داخل ہونے پر دوبارہ تیمم کرے گا ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ علماء احناف کے ہاں تیمم وضو کا خلیفہ اور نائب ہے اور جو حکم اصل کا ہوتا ہے وہی اس کے نائب اور خلیفہ کا بھی ہوتا ہے اسی طرح جن چیزوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے انہیں سے تیمم بھی ٹوٹ جاتا ہے البتہ اتنا فرق ہے کہ اگر تیمم کرنے والے نے تیمم پانی نہ ملنے کی وجہ سے کیا تھا اور اب اسے پانی مل گیا یا کسی بیماری کے بڑھ جانے کے ڈر سے تیمم کیا تھا اور اب تندرست ہوگیا تو ان صورتوں میں اس کا تیمم باطل ہوجائے گا اور اسے از سر نو وضو کرنا پڑگا گا ۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر مذکورہ بالا دونوں صورتوں میں سے کوئی صورت نہ ہو تو ایک ہی تیمم سے جتنی چاہے نمازیں پڑھ سکتا ہے ۔

القرأن الكريم :(المائدة: 5/6 ) ﴿فَلَمۡ تَجِدُواْ مَآءٗ فَتَيَمَّمُواْ صَعِيدٗا طَيِّبٗا ﴾ مسند أبي داود :(1/ 390، رقم الحديث:390 ، ط:دارالهجر) قال لي رسول الله صلى الله عليه وسلم: يا أبا ذر، إن ‌الصعيد ‌الطيب كافيك وإن لم تجد الماء عشر سنين، فإذا وجدت الماء فأمسه جلدك . الشامية (1/ 256، ط: دارالفكر) ينقضه (كل ما يمنع وجوده التيمم إذا وجد بعده) ؛ لأن ما جاز بعذر بطل بزواله، فلو ‌تيمم ‌لمرض بطل ببرئه أو لبرد بطل بزواله والحاصل أن كل ما يمنع وجوده التيمم نقض وجوده التيمم . بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع:(1/ 56، ط: دار الكتب العلمية ) وأما بيان ما ينقض التيمم فالذي ينقضه نوعان: عام، وخاص أما العام ‌فكل ‌ما ‌ينقض الوضوء من الحدث الحقيقي والحكمي ينقض التيمم، وقد مر بيان ذلك كله في موضعه. وأما الخاص: وهو ما ينقض التيمم على الخصوص . البناية شرح الهداية:(1/ 545، ط: دار الكتب العلمية ) (وينقض التيمم كل شيء ينقض الوضوء) ش: النقض عبارة عن خروجه عن حكمه الأصلي، وهو كونه مبيح الصلاة م: (لأنه) ش: أي لأن التيمم م: (خلف عنه) ش: أي عن الوضوء م: (فأخذ حكمه) ش: أي حكم الوضوء في النقض، ولا شك أن الأصل أقوى من الخلف، فما كان ناقضاً للأقوى كان ناقضاً للأضعف بطريق الأولى . البحر الرائق شرح كنز الدقائق :(1/ 164، ط: دار الكتاب الإسلامي ) وصح ‌قبل ‌الوقت ولفرضين) أي صح‌‌ التيمم ‌قبل ‌الوقت ولفرضين .
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عنوان : بغیر ٹیک لگائے ہوئے سونے سے وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناقض وضو
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جاگنے کے بعد شلوار پر نشان دیکھ کر غسل کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوہا اور چھچھوندر کی بیٹ ٹینکی یا بالٹی میں گر جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوہے کا پانی میں منہ مارنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
برتن یا کپڑے دھوتے وقت لگنے والی چھینٹوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غسل خانہ میں وضو کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پلاسٹک کے برتنوں کے پاکی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غسل کے بعد قطرے نکلنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
وضو اور غسل میں کریم اور تیل ہٹانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانی کے ٹینک سے نجاست گرے بغیر بدبو آنا شروع ہو جائے تو کیا حکم ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ پر ٹشو رکھنے کی صورت میں نکلنے والے قطرے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈول کی ناپاک رسی کنویں میں ڈالی گئی تو کیا پانی ناپاک ہوگا؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پلاسٹک کی شیٹ پاک کرنے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سنی پلاسٹ پر مسح کرنے والے کی امامت*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
موبائل اسکرین پر لگی نجاست کو پاک کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذی کے نکلنے سے غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
واشنگ مشین میں مختلف کمپنیوں سے آئے ہوئے کپڑوں کے دھونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پرندوں کی بیٹ کپڑے پر لگنے کی صورت میں نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم دھوبی سے کپڑے دھلوانے سے کپڑوں کے پاک ہونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جماع کے بعد غسل سے پہلے پیشاب کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہاتھ پر الفی لگی ہو تو وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کینولہ کی جگہ پر دوران وضو مسح کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پیشاب کے بعد منی کے نکلنے کا حکم