طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / نجاسات اور پاکی

ایک وضو میں مسواک کیا اسی وضو سے کئی نمازیں پڑھنے سے ہر نماز میں مسواک کے ثواب کا حکم

فتوی نمبر : 599 0000-00-00 133 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

سوال : مسواک کے ساتھ ظہر کے وضو سے ظہر, عصر, مغرب, عشاء یعنی چار نمازیں ادا کیں تو کیا تمام نمازوں کا ثواب مسواک کے ساتھ پڑھی جانے والی نماز کے ثواب (ستر گنا) کے برابر شمار کیا جائے گا ؟ نیز کیا وضو کے ساتھ کی جانے والی ہر عبادت ستر گنا بڑھ جائے گی مثلا" ذکر و تلاوت وغیرہ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ وضو میں مسواک کرنا سنت ہے، حدیث میں آیا ہے کہ جس نماز کے لیے مسواک کی جائے وہ بغیر مسواک والی نماز سے ستر گنا زیادہ فضیلت رکھتی ہے،چونکہ مسواک کرنا وضو کی سنت ہے، اس لیے جب کوئی شخص وضو کے وقت مسواک کر لیتا ہے تو اس وضو کے ساتھ جتنی بھی نمازیں ادا کرے گا ہر نماز میں مسواک کا ثواب شامل ہوگا، ہر نماز کے لیے دوبارہ مسواک کرنا ضروری نہیں۔ واضح رہے کہ احادیث میں صرف نماز کا ذکر ہے، اس لیے ستر گنا ثواب کی تصریح نماز کے لیے ہے، لیکن ذکر،تلاوت، دعا وغیرہ دیگر عبادات میں بھی ان شاء اللہ مسواک کی برکت شامل ہوگی۔

*السنن الكبرى للبيهقي:(1/ 62 رقم الحديث:159،ط:دارالكتب العلمية)* «عن عائشة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ‌تفضل ‌الصلاة ‌التي ‌يستاك لها على الصلاة التي لا يستاك لها سبعين ضعفا ".» *مرقاةالمفاتيح:(401/1،ط: دارالفكر)* (وعنها): أي: عن عائشة (قالت: قال رسول الله ﷺ: «تفضل الصلاة: أي: تزيد في الفضيلة وزيادة المثوبة» التي يستاك لها «: أي عند الوضوء» «على الصلاة التي لا يستاك لها سبعين» «مفعول مطلق أو ظرف أي: تفضل مقدار سبعين. وقوله» ضعفا «تمييز أريد به مثل العدد المذكور. في القاموس: ضعف الشيء بالكسر مثله أو الضعف المثل إلى ما زاد اهـ. واختار ابن حجر الأخير والأظهر هو الأول. *الجوهرة النيرة:(6/1،ط: المطبعة الخيرية)* ثم السواك عندنا من سنن الوضوء وعند الشافعي من سنن الصلاة وفائدته إذا توضأ للظهر بسواك وبقي على وضوئه إلى العصر أو المغرب كان السواك الأول سنة للكل عندنا.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عنوان : بغیر ٹیک لگائے ہوئے سونے سے وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناقض وضو
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوہا اور چھچھوندر کی بیٹ ٹینکی یا بالٹی میں گر جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جاگنے کے بعد شلوار پر نشان دیکھ کر غسل کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چوہے کا پانی میں منہ مارنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
برتن یا کپڑے دھوتے وقت لگنے والی چھینٹوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غسل خانہ میں وضو کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پلاسٹک کے برتنوں کے پاکی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غسل کے بعد قطرے نکلنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
وضو اور غسل میں کریم اور تیل ہٹانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پانی کے ٹینک سے نجاست گرے بغیر بدبو آنا شروع ہو جائے تو کیا حکم ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شرم گاہ پر ٹشو رکھنے کی صورت میں نکلنے والے قطرے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈول کی ناپاک رسی کنویں میں ڈالی گئی تو کیا پانی ناپاک ہوگا؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پلاسٹک کی شیٹ پاک کرنے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
موبائل اسکرین پر لگی نجاست کو پاک کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سنی پلاسٹ پر مسح کرنے والے کی امامت*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
واشنگ مشین میں مختلف کمپنیوں سے آئے ہوئے کپڑوں کے دھونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مذی کے نکلنے سے غسل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غیر مسلم دھوبی سے کپڑے دھلوانے سے کپڑوں کے پاک ہونے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پرندوں کی بیٹ کپڑے پر لگنے کی صورت میں نماز پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہاتھ پر الفی لگی ہو تو وضو کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
جماع کے بعد غسل سے پہلے پیشاب کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
پیشاب کے بعد منی کے نکلنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کینولہ کی جگہ پر دوران وضو مسح کرنے کا حکم