مسجد میں محراب کی جگہ چھوڑ کر برآمدے میں جماعت سے نماز پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
992
عبادات / نماز /

مسجد میں محراب کی جگہ چھوڑ کر برآمدے میں جماعت سے نماز پڑھنے کا حکم

السلام و علیکم !
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہماری مسجد ہے، جس میں پانچ وقت جماعت کی نماز باہر برآمدے میں ادا کی جاتی ہے، کیا یہ صحیح ہے یا نہیں ؟
اندر محراب کی جگہ چھوڑ کر باہر بر آمدے میں جماعت کی نماز ادا کرنا کیسا ہے؟
اس کی وضاحت کریں۔جزاک اللّہ

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مسجد کے برآمدے میں نماز پڑھنا جائز ہے، البتہ امام کا مسجد کے ٹھیک بیچ میں کھڑا ہونا اور مقتدیوں کا اس کے دونوں طرف (دائیں اور بائیں) برابر کھڑا ہوناسنت ہے۔

حوالہ جات

*الشامية:(1/ 646،ط:دارالفكر)*
السنة أن يقوم ‌الإمام ‌إزاء ‌وسط ‌الصف، ألا ترى أن المحاريب ما نصبت إلا وسط المساجد وهي قد عينت لمقام الإمام. اهـ. وفي التتارخانية: ويكره أن يقوم في غير المحراب إلا لضرورة اهـ.

*کذا فی امدادالفتاوی:(1/332،ط:مکتبۂ دارالعلوم کراچی)*

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
58
فتوی نمبر 992کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --