عبادات / احکام مسجد / آداب مسجد

مسجد میں اعلان کرنے کا حکم

فتوی نمبر : 1755 0000-00-00 111 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر مسجد میں کسی فری میڈیکل کیمپ کا اعلان کیا جائے تو آیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کو امورِ مسجد کے علاوہ استعمال کرنا جائز نہیں، لہٰذا مسجد کے مائیک پر فری میڈیکل کیمپ، یا دیگر غیر ضروری اعلانات کرنا مناسب نہیں، اس مقصد کے لیے مسجد کے منتظمین کو چاہیے کہ کوئی مناسب اور مؤثر متبادل طریقہ اختیار کریں۔

*صحيح مسلم:(82/2،رقم الحديث:568،ط: دار طوق النجاة)* حدثنا أبو الطاهر أحمد بن عمرو حدثنا ابن وهب عن حيوة عن محمد بن عبد الرحمن عن أبي عبد الله مولى شداد بن الهاد أنه سمع أبا هريرة يقول: قال رسول الله ﷺ: من سمع رجلا ينشد ضالة في المسجد فليقل: لا ردها الله عليك فإن المساجد لم تبن لهذا. *رد المحتار:(660/1،ط: دار الفکر)* (قوله وإنشاد ضالة) هي الشيء الضائع وإنشادها السؤال عنها. وفي الحديث «إذا رأيتم من ينشد ضالة في المسجد فقولوا لا ردها الله عليك.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجد میں یونیورسٹی کی کتابیں پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجد میں اعلان کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجد میں کیمروں کی تنصیب کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجد میں ذاتی ضروریات کے تعاون کے لیےاعلان کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجد سے چڑیوں کے گھونسلے ختم کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجد کی چھت پر اپنے گھر کے لیے سولر سسٹم لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسجد کے دروازوں کے نام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پر رکھنا