امام نماز میں چھینک لے اس پر خود ہی الحمدللہ کہہ دے تو نماز کا کیا حکم ہے؟
اگر کسی کو نماز میں چھینک آئے تو اس کو نماز کی حالت میں الحمدللہ نہیں کہنا چاہیے،لیکن اگر الحمدللہ کہہ دیا تو نماز فاسد نہیں ہوگی۔
*الدر المختار:(620/1،ط:دارالفکر)*
(و) يفسدها (تشميت عاطس) لغيره (بيرحمك الله و لو من العاطس لنفسه لا).
*الهندية:(98/1،ط:دارالفکر)*
و لوقال العاطس يرحمك الله و خاطب نفسه لا يضره . كذا في الخلاصة.