معاملات / مالی معاوضات /

قسطوں کا کاروبار کرنے اور ویزہ خرید کر قسطوں پر بیچنے کا حکم

فتوی نمبر : 1218 0000-00-00 155 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب! امید ہے خیر و عافیت سے ہوں گے، مفتی صاحب! میں قسطوں کا کاروبار کرتا ہوں وہ اس طرح کہ اگر کسی کو کوئی چیز چاہیے ہوتی ہے تو میں دو لاکھ میں خرید لیتا ہوں، پھر اس کو ڈھائی لاکھ پر فروخت کر دیتا ہوں قسطوں پر کیا قسطوں کا کاروبار کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ اور اس کے کیا کیا شرائط ہیں ؟ دوسرا سوال یہ ہے کہ ایک شخص کو ویزے کی ضرورت ہے اور میں اس کے لیے ویزا خرید کر اس کو قسطوں پر دیتا ہوں یا ویزا اس کے نام پر آتا ہے اس کو رقم دے کر پھر زیادہ رقم قسطوں کی صورت میں لیتا ہوں یا خود ایجنٹ سے ویزا لے کر اس کے حوالے کرتا ہوں ان تمام صورتوں میں ویزا اس کے نام پر ہو تو کیا زیادہ رقم کے بدلے قسطوں پر دینا جائز ہے یا نہیں ؟ اور اگر اس کے نام پر ویزا نہ ہو پھر کیا حکم ہوگا ؟ اس کو تفصیل سے بیان فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

(1) قسطوں پر کسی چیز کی خرید و فروخت شرعاً جائز ہے، بشرطیکہ معاملہ صاف، واضح اور شرعی اصولوں کے مطابق ہو۔ اس کے جواز کے لیے چند شرائط کی پابندی ضروری ہے: اوّل: اس چیز کی مجموعی قیمت فریقین کی باہمی رضامندی سے طے کر لی جائے، چاہے یہ قیمت نقد قیمت کے مقابلے میں زیادہ ہی کیوں نہ ہو۔ دوم: قسطوں کی مدت متعین ہو۔ سوم: ہر قسط کی رقم اور ادائیگی کی تاریخ پہلے سے مقرر ہو، تاکہ معاملے میں کوئی ابہام نہ رہے۔ چہارم: اگر خریدار کسی قسط کی ادائیگی میں تاخیر کرے تو اس پر بطورِ جرمانہ اضافی رقم لینے کی شرط نہ رکھی جائے، کیونکہ یہ سود ہے، جو شرعاً ناجائز اور حرام ہے۔ لہٰذا ان شرائط کی رعایت رکھتے ہوئے قسطوں کا کاروبار کرنا جائز ہے، لیکن اگر ان میں سے کوئی شرط ساقط کر دی جائے، یا ان کی خلاف ورزی کی جائے تو معاملہ ناجائز ہو جائے گا۔ (2) البتہ ویزہ اسی کی ملکیت ہوتا ہے، جس کے نام جاری ہوا، ویزہ چونکہ پہلے سے اس کی ملکیت میں ہے تو اس صورت میں یہ ایسی چیز خرید رہا ہے جو اس کی ملک میں ہے، لہذا ویزہ قسطوں پر دینے کا کام کرنا جائز نہیں۔ اس کے جواز کی یہ صورت ہو سکتی ہے کہ آپ بطور ایجنٹ ویزہ لگوا کر دیں اور اپنے لیے مناسب کمیشن طے کر لیں، اس صورت میں آپ ویزہ ہولڈر کو ویزہ کے لیے بطور قرض دی گئی رقم اور اپنا کمیشن قسطوں میں وصول کر سکتے ہیں، تاہم قرض اور کمیشن سے اضافی رقم لینا جائز نہیں ہوگا۔

*مجلة الأحكام العدلية:المادۃ:245،ص:50 مكتبة نور محمد* (المادة 245) ‌البيع ‌مع ‌تأجيل الثمن وتقسيطه صحيح (المادة 246) يلزم أن تكون المدة معلومة في البيع بالتأجيل والتقسيط (المادة 247) إذا عقد البيع على تأجيل الثمن إلى كذا يوما أو شهرا أو سنة أو إلى وقت معلوم عند العاقدين كيوم قاسم أو النيروز صح البيع (المادة 248) تأجيل الثمن إلى مدة غير معينة كإمطار السماء يكون مفسدا للبيع.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بغیر دیکھے بائیک خریدنے کے بعد واپس کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بغیر وضو کے پڑھی گئی نمازوں کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
گاری کا ایکسیڈینٹل انشورنس کروانے کا کم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مصلے میں اعتکاف،تروایح اور جمعہ وعیدین کی نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ادارے میں حاضر ہونے کے باوجود Thumb machine میں حاضری نہ لگانے کی صورت میں تنخواہ کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عورتوں کے لیے مسواک کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسلمان کا ڈراموں میں غیر مسلم کا کردار ادا کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
فرض کی دونوں رکعتوں میں غلطی سے ایک ہی سورت پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ڈراپ شپنگ کا حکم اور متبادل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زنا کی معافی اور کفارہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسلام قبول کرنے کے بعد سابقہ عبادات کی قضا کا حکم