معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / بچوں کے مسائل

ہر سال یوم پیدائش پر دعا کروانے اور دعوت کے اہتمام کا حکم

فتوی نمبر : 1366 0000-00-00 95 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ہاں ایک رواج چل پڑا ہے کہ بہت سارے لوگ ہر سال اپنے یا اپنے بچوں کے یوم پیدائش پر غیر مسلموں کی طرح برتھ ڈے تو نہیں مناتے ، لیکن امام صاحب کو گھر بلا کر دعا کا اہتما م کرتے ہیں اور اس دن کسی خاص کھانے کا بھی انتظام کرتے ہیں ، اس کا کیا حکم ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ یوم پیدا ئش پر محض خوشی مناناتو جائز ہے تاہم آج کل کے مروجہ خرافات معاصی اور غیر مسلموں کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے جائزنہیں ۔ پوچھی گئی صورت میں اگر سال میں کسی دن اللہ تعالیٰ کے شکرانہ کے طور پر دعا ودعوت کا اہتمام کیا جاتا ہے تو ا س میں کوئی حرج نہیں ، البتہ اس کو لازم سمجھنا اور اور اس کے لیے ایک ہی دن مخصوص کرنے سے یہ بدعت کے زمرے میں شامل ہوجانے کی وجہ جائز نہ ہوگا ۔

القرأن الكريم : [آل عمران:/3 85] وَمَن يَبۡتَغِ غَيۡرَ ٱلۡإِسۡلَٰمِ دِينٗا فَلَن يُقۡبَلَ مِنۡهُ. سنن الترمذي (4/ 425، رقم الحديث : 2695، ط: دار الغرب الإسلامي ) عن عمرو بن شعيب، عن أبيه ، عن جده أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ليس منا من تشبه بغيرنا، ‌لا ‌تشبهوا باليهود ولا بالنصارى، فإن تسليم اليهود الإشارة بالأصابع، وتسليم النصارى الإشارة بالأكف. الموسوعة الفقهية :(12/ 5، ط: وزارة الأوقاف والشئون الإسلامية ) ذهب الحنفية على الصحيح عندهم، والمالكية على المذهب، وجمهور الشافعية إلى: أن ‌التشبه ‌بالكفار في اللباس - الذي هو شعار لهم به يتميزون عن المسلمين - يحكم بكفر فاعله ظاهرا، أي في أحكام الدنيا.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اسقاط حمل کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچے کے کان میں اذان یا اقامت دینا بھول جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تحائف میں اولاد کے درمیان برابری
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
آپ ﷺنے کتنے بچوں کے کان میں اذان دی ہے ؟
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
اولاد کو دادا کے نام کی طرف منسوب کروانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ہر سال یوم پیدائش پر دعا کروانے اور دعوت کے اہتمام کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
والد کا اپنے بیٹے کو ہدیہ دے کر واپسی کا مطالبہ کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بچے کی پیدائش پر مبارک باد دینے کا طریقہ
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نومولود کے تحنیک کرانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نابالغ کے گناہ کا حکم