سو کلومیٹر جانے والے کاقصر نماز پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
1429
عبادات / نماز /

سو کلومیٹر جانے والے کاقصر نماز پڑھنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارے میں کہ ایک آدمی روزانہ ملازمت پر جانے کے لیے سو کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کرتا ہے ،اب پوچھنا یہ ہے کہ ملازمت کی جگہ یہ آدمی قصر پڑھے گا یا پوری نماز ادا کرے گا ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ شرعی سفر کی مسافت مفتی بہ قول کے مطابق 48 میل ہے اور ایک میل :1 کلو میٹر،409 میٹر، 344 ملی میٹر کا ہوتا ہے، لہذا 48 میل کا مجموعہ :77 کلومیٹر، 248 میٹر، 512 ملی میٹر ہوگا۔آسانی کے لیے یوں کہہ سکتے ہیں کہ شرعی سفرِ مسافت کلو میٹر کے حساب سے سوا ستتر ( 77.24) کلو میٹر ہے۔
لہذا پوچھی گئی صورت میں سائل چونکہ سفر شرعی کی مقدار سے زیادہ سفر کرتا ہے اس لیے ملازمت کی جگہ قصر نماز پڑھے گا ۔

حوالہ جات

الدرالمختارمع رد المحتار : (2/ 125، ط: دارالفكر)
(فيقصر إن نوى) الإقامة (في أقل منه) أي في نصف شهر (أو) نوى (فيه )قوله في أقل منه) ظاهره ولو بساعة واحدة وهذا شروع في محترز ما تقدم .

الهندية: (1/ 139، ط:دارالفكر)
وإن ‌نوى ‌الإقامة ‌أقل ‌من خمسة عشر يوما قصر، هكذا في الهداية.
البحر الرائق : (2/ 143، ط: دارالكتاب الاسلامي )
(قوله وقصر إن نوى أقل منها ‌أو ‌لم ينو وبقي سنين) أي أقل من نصف شهر، وقد قدمنا تقريره.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
44
فتوی نمبر 1429کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --