معاملات / احکام طلاق / طلاق

’’ ميں نے تمہیں آزاد کیا ‘‘ کہنے کا حکم

فتوی نمبر : 1765 0000-00-00 67 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ شوہر اور بیوی کا آپس میں جھگڑا چل رہا تھا، اسی دوران بیوی نے شوہر سے کہا میں اپنی والدہ کے گھر جا رہی ہوں، تو شوہر نے جواب دیا کہ بہت شوق ہے تمھیں طلاق کا تو جاؤ میں نے تمھیں آزاد کیا، اس پر بیوی وہاں سے فورا نہیں نکلی، کچھ دیر بعد اس کی والدہ اس کے گھر آ کر اسے لے گئیں، تو اس صورت میں شوہر اور بیوی ایک ساتھ رہ سکتے ہیں یا نہیں ؟اور اگر وہ ایک ساتھ رہنا چاہیں تو اس کی کیا صورت ہوگی؟رہنمائی فرمائیں

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پوچھی گئی صورت میں سوال میں ذکر کردہ الفاظ سے ایک طلاق بائن واقع ہوگئی ہے، دونوں کا نکاح ختم ہو گیا اب اگر دونوں ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو نئے مہر کے ساتھ شرعی گواہوں کی موجودگی میں نیا نکاح کر کے ساتھ رہ سکتے ہیں، تاہم نکاح جدید کے بعد شوہر آئندہ کے لیے صرف دو طلاق کا اختیار ہو گا۔

*الشامیة:(252/3،ط:دارالفکر)* وقد مر أن الصريح ما غلب في العرف استعماله في الطلاق بحيث لايستعمل عرفاً إلا فيه من أي لغة كانت، وهذا في عرف زماننا كذلك، فوجب اعتباره صريحاً، كما أفتى المتأخرون في "أنت علي حرام" بأنه طلاق بائن؛ للعرف بلا نية، مع أن المنصوص عليه عند المتقدمين توقفه على النية. * الهندية:(1/ 375،ط:دارالفکر)* ‌ولو ‌قال ‌في ‌حال ‌مذاكرة ‌الطلاق باينتك أو أبنتك أو أبنت منك أو لا سلطان لي عليك أو سرحتك أو وهبتك لنفسك أو خليت سبيلك أو أنت سائبة أو أنت حرة أو أنت أعلم بشأنك. فقالت: اخترت نفسي. يقع الطلاق وإن قال لم أنو الطلاق لا يصدق قضاء.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
شوہر کا بیوی سے یہ کہنا کہ ’’اگر آپ نے ایک قدم بھی چوکھٹ سے باہر نکالا تو مجھ سے أزاد ہو’’۔
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے بعد والد کو بیٹی سے ملنے سے روکنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق نامہ پربیوی کے دستخط کے بغیر بھی طلاق واقع ہوجاتی ہے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کے طلاق کا دعویٰ کرنے اور شوہر کے انکار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تین طلاقوں کا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
دھوکے سے نشہ کروائے ہوئے شخص کے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غصے میں تو میری بیوی نہیں ہے، کہنے سے طلاق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ذہنی مریض کی طلا ق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کا جھوٹا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی کا شوہر سے کہنا کہ آپ مجھے میرے بھائی کی طرح پیارے ہیں یا میں آپ کو اپنے بھائی کی طرح پیار کرتی ہوں
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کا جھوٹا اقرار کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق علی المال کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے الفاظِ کنایہ کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زبانی،تحریری طلاق دیے بغیرسسر کو تین نوٹ دینے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
لفظ "طلا "کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے جھوٹا اقرار کرنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
توفارغ کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ميسج كے ذریعے طلاق دینا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
غصے کی حالت میں بیوی کو کہنا کہ دس دن عدت کر لے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق کے وسوسے اور زبان یا ہونٹ ہلانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
طلاق دوں کہنے سے طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میسج کےذریعےطلاق کا شرعی حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
"میرے گھر سے چلی جاؤ" کہنے کی صورت میں طلاق کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی میں طلاق کےعدد میں اختلاف ہو جائے
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مطلقہ عورت جنت میں کس کے ساتھ ہوگی؟