معاملات / مالی معاوضات /

مضاربت میں نفع کی تقسیم

فتوی نمبر : 1802 0000-00-00 84 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں:کہ میں ایک کارخانہ چلاتا ہوں گتا بنانے کے لیے مشینیں میری ہیں اور محنت بھی میری ہے، جس آدمی سے میں ردی خرید کر گتا بناتا تھا، اب میں نے اسے کہا کہ:آپ مجھے ردی نہ دیں آپ صرف پیسے دیں، میں ان پیسوں سے کسی اور سے ردی خرید لوں گا اور گتا بنا کر آپ کو فی کاٹن 100 روپے منافع دوں گا۔ کیا یہ طریقہ ٹھیک ہے؟ اور نقصان کی صورت میں نقصان کس کا ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ ایک شخص کے سرمایہ اور دوسرے کی محنت سے چلنے والا کاروبار عقدِ مضاربت کہلاتا ہے، مضاربت میں نفع کی تقسیم، مضارِب (کام کرنے والا) اور ربُّ المال (سرمایہ کا مالک) کے مابین فیصد یا تناسب کے اعتبار سے طے کرنا ضروری ہے۔ چنانچہ اگر مضاربت میں فیصد یا تناسب کے بجائے کسی ایک کے لیے متعین رقم طے کی جائے تو اس سے عقد مضاربت فاسد ہو جاتا ہے۔ پوچھی گئی صورت میں چونکہ سرمایہ کے مالک کے لیے فی کارٹن سو روپے ماہانہ طے کیے گئے ہیں، جو ایک متعین مقدار ہے، اس لیے یہ طریقہ درست نہیں اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی سود کے مشابہ ہے، لہٰذا اس کو ختم کرنا لازم ہے۔ درست طریقہ یہ ہے کہ منافع فیصد کے اعتبار سے طے کیا جائے،مثلاً: کل نفع کا 60٪ سرمایہ والے کو اور 40٪ کاروبارکرنے والے کو ملے گا تو یہ صورت جائز ہو جائے گی۔

*الهندية:(4/ 285،ط:دارالفکر)* فهي ‌عبارة ‌عن ‌عقد ‌على ‌الشركة في الربح بمال من أحد الجانبين والعمل من الجانب الآخر حتى لو شرط الربح كله لرب المال كان بضاعة ولو شرط كله للمضارب كان قرضا هكذا في الكافي. فلو قبض المضارب المال على هذا الشرط فربح أو وضع أو هلك المال بعد ما قبضه المضارب قبل أن يعمل به كان الربح للمضارب والوضيعة والهالك عليها كذا في المحيط. (وأما) (ركنها) فالإيجاب والقبول وذلك بألفاظ تدل عليها من لفظ المضاربة والمقارضة والمعاملة وما يؤدي معاني هذه الألفاظ بأن يقول رب المال خذ هذا المال مضاربة على أن ما رزق الله أو أطعم الله تعالى منه من ربح فهو بيننا على كذا من نصف أو ربع أو ثلث أو غير ذلك من الأجزاء المعلومة وكذا إذا قال مقارضة أو معاملة ويقول المضارب أخذت أو رضيت أو قبلت أو نحو ذلك يتم الركن بينهما هكذا في البدائع. ولو قال خذ هذا الألف فاعمل بالنصف أو بالثلث أو بالعشر أو قال خذ هذا الألف وابتع به متاعا فما كان من فضل فلك النصف ولم يزد على هذا شيئا أو قال خذ هذا المال على النصف أو بالنصف ولم يزد على هذا جازت استحسانا ولو قال اعمل به على أن ما رزق الله تعالى أو ما كان من فضل فهو بيننا جازت المضاربة قياسا واستحسانا هكذا في المحيط. *مختصر القدوري:(ص113،ط:دار الكتب العلمية)* ومن شرطها: ‌أن ‌يكون ‌الربح ‌بينهما ‌مشاعا لا يستحق أحدهما منه دراهم مسماة ولا بد أن يكون المال مسلما إلى المضارب ولا بد لرب المال فيه.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
متعین کمیشن کی صورت میں مارکیٹنگ پر خرچ کی کمی یا زیادتی کی صورت میں کمیشن کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قضا نماز پڑھنے کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نوٹوں والا ہار خریدنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار کو استنجا کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھوٹے قرآن کریم کو جیب میں رکھ کر بیت الخلا جانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امام کے ساتھ پانچویں رکعت میں شامل ہونے والی کی نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کوئی چیز فروخت کرکے واپس کم قیمت پر خریدنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عاشوراء کےدن اپنے گھر والوں پر فراخی کی فضیلت*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی کی جماعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میک اپ اور بیوٹی پارلر
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سری نماز میں جھرا قرأت کرنے سے سجدہ سہو کا حکم