معاملات / مالی معاوضات /

کوئی چیز فروخت کرکے واپس کم قیمت پر خریدنے کا حکم

فتوی نمبر : 877 0000-00-00 83 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ زید ہم سے دوہزار پینٹ کے دانے خریدتا ہے بغیر چھانٹی کے دو مہینے کے ادھار پر، پھر خریدنے کے بعد وہ ہمارے گودام کے اندر اس کو چھانٹتا ہے، یا اپنے گودام لے جانے کےبعد چھانٹتا ہے اور جو پینٹ اس کے لیے مناسب نہ ہو تو وہ ہمیں کچرا کی صورت میں واپس مثلا بیس روپے فی دانہ یا کلو کے حساب سے کم قیمت میں بیچتا ہے۔ خلاصہ یہ کہ اچھا والا مال ادھار پر ہم سے خرید کر، پھر اس میں جو کمزور دانے نکلتے ہیں، وہ ہمیں نقد پر کم قیمت میں بیچتا ہے ۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ پہلے اس نے ہم سے مال ادھار میں خریدا، پھر ہمارے ہی گودام میں وہ اسی مال کو نقد قیمت پر ہمیں واپس بیچتا ہے، اب یہ معاملہ شرعاً جائز ہے؟ اگر جائز نہیں تو جواز کی کیا صورت ہوگی ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کوئی شخص ایک چیز دوسرے کو ادھار بیچ دے، پھر وہی چیز اسی شخص سے نقد کم قیمت پر قیمت وصول کرنے سے پہلے واپس خرید لے تو اسے بیع عینہ کہتےہیں، جو شرعاً ناجائز ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں آپ کا بیچی ہوئی پینٹوں کو کم قیمت پر واپس خریدنا ناجائز ہے۔ اس کی متبادل صورت یہ ہے کہ خریدار ادھار چیز لے کر بیچنے والے کو واپس نہ بیچے، بلکہ کسی اور کو فروخت کر دے، پھر گودام والے اس تیسرے شخص سے خرید لیں۔

*السنن الكبرى البيهقي:(516/5،ط:دار الكتب العلمية)* أخبرنا أبو علي الروذباري، أنا محمد بن بكر، ثنا أبو داود، ثنا جعفر بن مسافر التنيسي، ح وأخبرنا أبو سعد أحمد بن محمد الماليني، أنا أبو أحمد بن عدي، ثنا علي بن جعفر بن مسافر، ثنا أبي، ثنا حيوة بن شريح، عن إسحاق أبي عبد الرحمن أن عطاء الخراساني حدثه أن نافعا حدثه، عن ابن عمر، قال: سمعت رسول الله ﷺ، يقول: إذا تبايعتم بالعينة، وأخذتم أذناب البقر ورضيتم، بالزرع وتركتم الجهاد سلط الله عليكم ذلا لا ينزعه حتى ترجعوا إلى دينكم» *الدر المختار:(416/1،ط: دارالفكر)* (و) فسد (شراء ما باغ بنفسه أو بوكيله) من الذي اشتراه ولو حكما كوارثه (بالاقل) من قدر الثمن الاول (قبل نقد) كل (الثمن) الاول. *البناية شرح الهداية:(172/8،ط:دار الكتب العلمية)* قال: ومن اشترى جارية بألف درهم حالة أو نسيئة فقبضها ثم باعها من البائع بخمسمائة قبل أن ينقد الثمن لا يجوز البيع الثاني. *فقه البيوع:(552/1،ط:مکتبہ معارف القرآن)* وان باعه المشتري الاول السلعةالى ثالث ،ثم باعه ذلك الثالث الى الاول، فقديسمى"العينة الثلاثية"۔وهو موضع خلاف بين الفقهاء۔ فمذهب الحنفية انه ذلک جائز.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
ناپاک پانی کو گھر کی تعمیر میں استعمال کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
احمد اللہ،محمد نبی،فضل نبی اورفضل طارق نام رکھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عصر کے بعد ناخن کاٹنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بینک کے لیے سوفٹ ویئر بنانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
تصویر والے کمرے میں نماز کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھپکلی کے ٹینکی میں گر کر مرنے سے پانی کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
زندگی میں اپنی قبر کے لیے جگہ خرید کر مختص کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قعدہ اخیرہ میں ایک سے زائد دعائیں پڑھنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حاملہ عورت کا میت کے گھر جانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
*کیا ماہِ محرم کی فضیلت حضرت حسین کی شہادت کی وجہ سے ہے؟*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
مسافر مقتدی کا مسافر امام کے پیچھے چار رکعت نماز کی نیت کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قاعدۂ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
متعین کمیشن کی صورت میں مارکیٹنگ پر خرچ کی کمی یا زیادتی کی صورت میں کمیشن کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
قضا نماز پڑھنے کا وقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نوٹوں والا ہار خریدنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیمار کو استنجا کرانا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
چھوٹے قرآن کریم کو جیب میں رکھ کر بیت الخلا جانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
امام کے ساتھ پانچویں رکعت میں شامل ہونے والی کی نماز
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کوئی چیز فروخت کرکے واپس کم قیمت پر خریدنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نجومی سے چور کے متعلق معلوم کرنا
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
عاشوراء کےدن اپنے گھر والوں پر فراخی کی فضیلت*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میاں بیوی کی جماعت کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
میک اپ اور بیوٹی پارلر
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
سری نماز میں جھرا قرأت کرنے سے سجدہ سہو کا حکم