مسبوق کا بھول کر قعدہ آخیرہ میں درود شریف پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
1895
عبادات / نماز /

مسبوق کا بھول کر قعدہ آخیرہ میں درود شریف پڑھنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں عصر کی نماز پڑھنے مسجد گیا تو امام صاحب دو رکعتیں پڑھا چکے تھے ،میں نے بقیہ دو رکعت ان کے ساتھ پڑھی اور جب قعدہ ٔاخرہ میں بیٹھا تو بھول کر التحیات کے بعد میں نے پوری درود شریف پڑھ لی، اس کے بعد اپنی دو رکعتیں مکمل کر کے میں نے آخر میں سجدۂ سہوہ کیا
اب پوچھنا یہ ہے کہ میری یہ نماز صحیح ہوئی یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ مسبوق مقتدی پر امام کی متابعت کی وجہ سے بھول کر درود شریف پڑھنے سے سجدے سہو واجب نہیں ہوتا لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر درود شریف پڑھا اور آخر میں سجدہ ٔ سہو بھی کر لیا تو نماز بلاکراہت درست ہوگی۔

حوالہ جات

الدرالمختار : (2/ 82، ط: دارالفكر)
(ومقتد بسهو إمامه إن سجد إمامه) لوجوب المتابعة (‌لا ‌بسهوه) ‌أصلا.

الشامية :(2/ 82، ط: دارالفكر)
(قوله ‌لا ‌بسهوه ‌أصلا) قيل لا فائدة لقوله أصلا، وليس بشيء، بل هو تأكيد لنفي الوجوب لأن معناه لا قبل السلام للزوم مخالفة الإمام ولا بعده لخروجه من الصلاة بسلام الإمام لأنه سلام عمد ممن لا سهو عليه كما في البحر.

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
0000-00-00
29
فتوی نمبر 1895کی تصدیق کریں
-- متعلقه فتاوی --
...
-- متعلقه موضوعات --