معاملات / احکام نکاح / متعہ و نکاح مسیار

بیوی اور اس کی سوتیلی ماں کو نکاح میں جمع کرنا

فتوی نمبر : 1958 0000-00-00 81 مشاهدة

عضو هيئة كبار العلماء

السؤال

مفتیانِ کرام! مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ کوئی شخص اپنے نکاح میں بیوی اور اس کی سوتیلی ماں کو جمع کرسکتا ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

شریعتِ مطہرہ میں حرمتِ مصاہرت (رشتۂ نکاح کی وجہ سے حرمت) صرف اُن عورتوں تک محدود ہے جن سے قرآن و سنت نے صراحت کے ساتھ نکاح کو حرام قرار دیا ہے، جیسے حقیقی ساس (بیوی کی ماں)، لہٰذا اگر کسی شخص کی بیوی کی سوتیلی ماں ہو (یعنی بیوی کے والد کی وہ زوجہ جو بیوی کی حقیقی ماں نہ ہو) تو وہ شرعاً حقیقی ساس کے حکم میں داخل نہیں، اس بنا پر بیوی کے نکاح میں رہتے ہوئے سوتیلی ساس سے نکاح کرنا شرعاً جائز ہے۔ نیز دونوں عورتوں کو ایک ساتھ نکاح میں رکھنا بھی جائز ہے، کیونکہ ان دونوں کے درمیان ایسا کوئی رشتہ نہیں جو جمع بین الاختین یا حرمتِ مصاہرت کے تحت آتا ہو۔

*الدرالمختار:(38/3،ط: دارالفكر)* (و) حرم (الجمع) بين المحارم (نكاحا) أي عقدا صحيحا (وعدة ولو من طلاق بائن، و) حرم الجمع (وطء بملك يمين بين امرأتين أيتهما فرضت ذكرا لم تحل للأخرى). *وأيضاً:(39/3،ط: دارالفكر)* فجاز الجمع بين امرأة وبنت زوجها) أو امرأة ابنها أو أمة ثم سيدتها لأنه لو فرضت المرأة أو امرأة الابن أو السيدة ذكرا لم يحرم بخلاف عكسه. *بدائع الصنائع:(363/2،ط:دار الكتب العلمية)* ويجوز الجمع بين امرأة وبنت زوج كان لها من قبل، أو بين امرأة وزوجة كانت لأبيها وهما واحد؛ لأنه لا رحم بينهما فلم يوجد الجمع بين ذواتي رحم.
واللہ تعالی اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ دارالعلوم حنفیہ (نعمان بن ثابت)
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹے اور بیٹی کو دودھ پانے کی مدت میں فرق
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
منگیتر سے بات چیت کرنے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
حالتِ حمل میں دودھ پلانے کا حکم*
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیٹے کی ساس سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
کسی لڑکی کو شہوت سے ہاتھ لگانے کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
رضاعی بیٹے کی بیٹی سے نکاح کا حکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح موقت
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
نکاح کے بعد بیوی کوچھوڑنے کاحکم
العبادات 18 مايو 2026 1,245 مشاهدة
بیوی اور اس کی سوتیلی ماں کو نکاح میں جمع کرنا